سنگھاڑے اس موسم کی سوغات سمجھے جاتے ہیں کیونکہ یہ سارا سال دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔ ان کا ذائقہ کم میٹھے میں شمار ہوتا ہے یہ ایسا پھل ہے جسے ہر کوئی مزے سے کھاسکتا ہے چاہے اسے شوگر ہو یا نہ ہو۔ اکثر بچے تو اس کو بناء چھیلے ہی کھاتے پھرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس کو دھو کر چھیل کر کھاتے ہیں اور کچھ ابال کر۔ یہ پھل ہر طرح سے فائدے مند ہے لیکن آج ہم آپ کو سنگھاڑے کے پاؤڈر کو کھانے کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جو صحت کے اعتبار سے بہترین ہیں۔
ڈاکٹر بلقیس شیخ نے سنگھاڑے پاؤڈر کے فائدے بتاتے ہوئے کہا کہ:
"لیکیوریا ہو یامردانہ کمزوری، جلد کی حساسیت ہو یا شوگر کی پریشانی، سنگھاڑا ان امراض میں مفید دوا ہے۔"
فائدے کیا کیا؟
٭ اس کو نہارمنہ پھانکنے سے خواتین کے وائٹ ڈسچارج کا مسئلہ ( لیکیوریا ) کی پریشانی حل ہوگی۔
٭ مردوں کی کمزوری اور جسمانی طاقت کو بڑھانے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔
٭ بچوں کا وزن بڑھانے کے لئے یہ مفید ہے۔
٭ اگر آپ کا وزن نہیں بڑھتا تو آپ اس کو ضرور کھائیں۔
٭ زچگی کے بعد جسم کو طاقتور بنانے کے لئے یہ بہترین ہے۔
استعمال کیسے کریں؟
سنگھاڑے کو دھو کر ابالیں اور اس کو چھیل کر کچھ دن دھوپ میں رکھ دیں۔
پھر اس کو سل بٹے پر پیس کر بلینڈر کرلیں اس کا گھریلو پاؤڈر بن کر تیار ہے۔
کھائیں کیسے؟
سنگھاڑے کے پاؤڈر کو نہارمنہ اور رات سونے سے قبل کھائیں۔ جوان لڑکیوں اس کو دن میں صرف 1 مرتبہ ہی استعمال کریں۔