چاول صرف کھانے کیلیئے نہیں بلکہ ۔۔ جانیں کچے چاولوں کے 5 حیران کن استعمال، جو آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں

ہم سب جانتے ہیں کہ چاول پکاتے وقت اس کے بہت سے استعمال ہوتے ہیں لیکن بغیر پکے ہوئے چاول اور بھی دوسری چیزوں میں کام آ سکتے ہیں۔ آپ نے دیکھا یا سنا ہوگا کہ لوگ اپنے گیلے فون کو کچے چاولوں میں ڈالتے ہیں۔ لیکن بہت سے دوسرے ہیکس بھی ہیں جن کے بارے میں آپ کو جاننا چاہیے۔

کچے چاول کے 5 حیرت انگیز استعمال:

اوزاروں کو زنگ لگنے سے بچائیں

کبھی سوچا ہے کہ لوگ اپنے گیلے فون کو بچانے کے لیے چاول کیوں استعمال کرتے ہیں؟ چاول دراصل نمی جذب کرنے میں بہت اچھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ آپ کے دھاتی اوزاروں کو زنگ سے پاک رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔ انہیں چاول کے ڈبے میں رکھنا یا اپنے ٹول باکس میں چاول کی کچھ مقدار شامل کرنا آپ کو ان کو داغدار ہونے سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اسی طرح، اگر آپ کے پاس چھریوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی مخصوص اسٹینڈ یا ریک نہیں ہے، تو انہیں چاول کے برتن میں اس وقت تک رکھیں جب تک کہ بلیڈ پوری طرح سے ڈھک نہ جائے۔

چینی اور نمک میں گٹّھے بننا:

اکثر ڈبوں میں نمی ہونے کے باعث چینی اور نمک میں گٹھے بن جاتے ہیں، لیکن اس مسئلے کے حل کیلیئے آپ چاول کی نمی جذب کرنے والی خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اپنے چینی کے برتن میں چاول سے بھری ایک چھوٹی ململ کی پوٹلی رکھیں اس سے ان میں گٹھے نہیں بنیں گے۔

کچے پھلوں کو پکائیں:

پھل قدرتی طور پر ایتھیلین گیس پیدا کرتے ہیں، اگر آپ اپنے پھلوں کو چاولوں سے بھرے ڈبے میں دبا کر رکھیں تو اس سے پھل کو جلدی پکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آلات کے بلیڈ کو تیز کریں:

کیا آپ کے بلینڈر کے بلیڈ وقت کے ساتھ سست ہو گئے ہیں؟ کوئی مسئلہ نہیں کچے چاولوں کی ایک معقول مقدار بلینڈر میں ڈال کر اس وقت تک بلینڈ کریں جب تک کہ یہ بہت باریک پاؤڈر میں تبدیل نہ ہوجائے۔ آپ اس تکنیک کو مکسر/گرائنڈر یا کافی گرائنڈر کے بلیڈ کو تیز کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

گلدانوں اور کیتلیوں کی صفائی کریں:

کچھ برتنوں اور گھریلو اشیاء کے اوپر ایک تنگ سوراخ ہوتا ہے اور اس لیے انہیں صاف کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ اس معاملے میں چاول آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ بس کچے چاول، گرم پانی اور لیکوئیڈ سوپ کا مکسچر بنائیں اور اس کو گلدان کے اندر ڈال کر اچھی طرح سے گھماتے رہیں جب تک کہ وہ صاف نہ ہوجائے۔

Rice Hacks And Uses

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Rice Hacks And Uses and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rice Hacks And Uses to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2311 Views   |   14 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

چاول صرف کھانے کیلیئے نہیں بلکہ ۔۔ جانیں کچے چاولوں کے 5 حیران کن استعمال، جو آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں

چاول صرف کھانے کیلیئے نہیں بلکہ ۔۔ جانیں کچے چاولوں کے 5 حیران کن استعمال، جو آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاول صرف کھانے کیلیئے نہیں بلکہ ۔۔ جانیں کچے چاولوں کے 5 حیران کن استعمال، جو آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔