خواتین اور مردوں میں پیشاب کا انفیکشن ہونا پریشانی کا سبب ہے، اس کے ہونے کی کئی ساری وجوہات ہیں جن میں صفائی کا خیال نہ رکھنا، گردے میں پتھر کا ہونا، پانی کم پینا یا پھر بہت زیادہ میٹھی چیزوں کا استعمال وغیرہ۔
اور رمضان میں تو یہ مسئلہ اور زیادہ تنگ کرتا ہے، اسلیئے ڈاکٹر بلقیس نے خواتین اور مردوں کیلیئے اسکی کچھ آسان ریمیڈیز بتائی ہیں، آئیے جانتے ہیں
مردوں کیلیئے:
گوکھرو پاؤڈر 1 چمچ
پان کی جڑ کا پاؤڈر 1 چمچ
بہو پھلی 1 چمچ
ان تینوں کو دیڑھ کپ پانی میں ڈال کر اتنا ابال لیں کہ وہ 1 کپ رہ جائے، اس قہوے کو دن میں 2 بار پیئیں، ان شاء اللّٰہ فائدہ ہوگا۔
خواتین کیلیئے:
ریمیڈی نمبر 1:
جاوتری اور براؤن شوگر کو ہم وزن لیکر اسے پیس لیں، اب اس پاؤڈر کو صبح شام دن میں 2 بار آپ کو کھانا ہے۔
ریمیڈی نمبر 2:
2 کپ پانی میں پان کی جڑ کا پاؤڈر 1 چمچ اور بنفشا کے پتے 3 سے 4 عدد ہاتھوں سے مسل کر ڈالیں اور اتنا ابالیں کہ ایک کپ پانی رہ جائے۔ اب اسے چھان کر دن میں 1 بار پیئیں، ان شاء اللّٰہ خواتین کو فائدہ ہوگا۔
آسان ٹوٹکے:
۔ ایک گلاس پانی میں 1 چمچ سفید زیرہ ڈال کر بھگا دیں اور صبح اس پانی کو پی لیں
۔ ایک گلاس پانی کیں دو چمچ دودھ شامل کر کے پیئیں
۔ ناریل پانی کا استعمال بھی پیشاب کے انفیکشن میں فائدہ مند ہے
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Peshab Ki Jalan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peshab Ki Jalan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.