ایسا لگتا ہے کسی بھینس نے بچہ دے دیا ہو ۔۔ بھارتی پہلی مرتبہ خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رو پڑیں، ویڈیو وائرل

کامیڈی کی ملکہ بھارتی سنگھ کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ان کو ہر کوئی خوب جانتا ہے۔ ہنسنے ہنسانے کی بات ہو یا کوئی سنجیدہ بات بھارتی ہر بات کو خوش اخلاقی سے کرتے ہوئے کئی سالوں سے انڈسٹری میں سب کا دل جیتتی ہوئی آئی ہیں ان کے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کئی مداح ہیں۔

بھارتی کچھ روز قبل ملائکہ کے شو پر تشریف لائیں جہاں ان سے کئی ذاتی سوالات بھی کیے گئے اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے۔ جس میں بات کرتے ہوئے بھارتی رو پڑیں۔

بھارتی نے کہا لوگوں کو کسی حال میں خوشی نہیں ہے وہ شاید ہمیں خوش نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ جب میری شادی ہوئی اور میں نے اپنے پھیروں کی تصویر لگائی تو سب نے میرے شوہر ہرش کو برا بھلا کہا کہ تو اندھا ہے چشمہ لگا کر بھی تجھ کو نظر نہیں آتا ۔۔ یا تو اس سے شادی تم نے اس وجہ سے کرلی کہ یہ پیسہ کماتی ہے کامیڈین ہے اس کا نام ہے۔ پھر جب بیٹا پیدا ہوا تو لوگوں نے مجھے بولا کہ بھینس نے بچہ دیا ہے اور وغیرہ وغیرہ ۔۔

میرے وزن، موٹاپے یا جسم سے لوگوں کو اتنی تکلیف ہے لیکن خوشی یہ بھی ہے کہ جب میں کسی کامیڈی سٹیج پر جاتی ہوں تو لوگ میری باتوں سے ہنستے ہیں اور اس وقت خوشی محسوس کرتی ہوں کہ کم سے کم میری ذات سے کوئی پریشان تو نہیں ہو رہا یا کسی کا دل تو نہیں ٹوٹ رہا۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1195 Views   |   19 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ایسا لگتا ہے کسی بھینس نے بچہ دے دیا ہو ۔۔ بھارتی پہلی مرتبہ خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رو پڑیں، ویڈیو وائرل and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ایسا لگتا ہے کسی بھینس نے بچہ دے دیا ہو ۔۔ بھارتی پہلی مرتبہ خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رو پڑیں، ویڈیو وائرل) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.