مچھلی کھا کر دودھ نہیں پیا، پھر بھی لوگ چت کبرا کہتے ہیں ۔۔ برص کے مرض میں مبتلا لڑکی جسے سگے رشتے داروں نے بھی قبول نہ کیا

ہمارے ہاں ایک عام کہاوت مشہور ہے کہ مچھلی کھا لی تو دودھ بالکل نہ پیا جائے، یا دودھ سے بنی کوئی بھی چیز کا استعمال نہ کیا جائے ورنہ برص کی بیماری ہو جائے گی اور جلد خراب لگے گی۔ لڑکیوں کو تو خصوصاً رشتوں کی پریشانی بھی ہوتی ہے کہ لوگ چت کبرا کہنے لگ جاتے ہیں اور دیگر قسم کے فقرے سنائے جاتے ہیں۔ آج آپ کو ایک ایسی ہی ایک لڑکی کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جس کو شروع میں سگی چاچی نے اپنی بہو کے طور پر قبول کیا اور بچپن میں ہی منگنی کردی لیکن جب اس کو اچانک یہ برص کی بیماری ہوئی تو خاندان والوں نے چت کبرا کہنا شروع کردیا اور نہ جانے کتنے ہی الزامات لگائے جو ناقابلِ قبول تھے۔

یہ کہانی ہے 24 سالہ بھارتی لڑکی ایشوریا کی جس کو 8 سال کی عمر میں اچانک آنکھوں کے نیچے سفید نشانات اور گالوں کے پاس براؤن دھبے پڑنے لگے۔ والدین کو تشویش ہوئی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ وہاں معلوم ہوا کہ بچی کو برص کا مرض ہوگیا ہے لیکن اس نے نہ تو کبھی مچھلی کھائی اور نہ ہی مچھلی کھا کر اس کے اوپر دودھ پیا جوکہ ایک عام خیال ہے کہ ایسا کچھ ہوتا ہے۔

ایشوریا کہتی ہیں: " مجھے اس بات کی بچپن میں پروہ نہیں ہوئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے مجھے پریشان کرنا شروع کردیا، مجھے برا بھلا کہنے لگے اور کئی قسم کی باتیں سنائیں۔ میرا بچپن میں طے کیا گیا رشتہ بھی ٹوٹ گیا کیونکہ میں آدھے رنگوں کی مورت تھی۔ "

7 سال تک میرے والدین نے ہر قسم کے ضروری اور مہنگے ترین علاج کروائے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور یو وی آئی ٹریٹمنٹ کے باوجود بھی میرا رنگ ٹھیک نہ ہوا تو 15 سال کی عمر میں ہم نے تمام ٹریٹمنٹس چھوڑ دیے۔ میں کہیں بھی جاتی تھی تو میک اپ پر صرف 2 گھنٹے لگاتی تھی تاکہ اپنے ان نشانات کو چھپا سکوں۔ لیکن ایک وقت آیا میں تھک گئی اور میں نے بھی خود کو اپنی کمزوری کے ساتھ قبول کرلیا۔

اس وقت سے میں نے اپنے لیے راستے ڈھونڈے، میں نے مختلف ڈرامہ میں حصہ لیا، کئی قسم کی سرگرمیاں کیں اور ایک دن میرے دوست نے میری تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ میں نہیں جناتی تھی کہ وہ لمحہ میری زندگی میں کچھ ایسی ترقیوں کو جنم دے رہا ہے جو ناقابلِ بیان ہیں۔

آہستہ آہستہ میں ڈرامہ تھیٹر سے نکل کر ماڈلنگ کی جانب بڑھی اور مشہور عالمی ووگیو میگزین نے مجھے بطور ماڈل کام دیا اور اب میں وہاں کا ایک ایسا حصہ ہوں جس پر نہ صرف میں فخر کرتی ہوں بلکہ میرے گھر والے اور ہر وہ برص میں مبتلا خاتون کرتی ہے جو مجھ سے منسلک ہے۔

اس دوران ایشوریا نے کیا کھایا؟

ایشوریا کی ڈائٹ کے مطابق اس نے 8 سال کی عمر سے لے کر 15 سال کی عمر تک دن میں 2 گلاس دودھ لازمی پیئیے تاکہ اپنی رنگت کو صاف کرسکے لیکن اس سے برص کے نشانات تو ختم نہ ہوئے البتہ اس کو جسمانی اور دماغی قوت ضرور مل گئی۔

Machli Kha Kar Doodh Nhe Piya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Machli Kha Kar Doodh Nhe Piya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Kha Kar Doodh Nhe Piya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2123 Views   |   28 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

مچھلی کھا کر دودھ نہیں پیا، پھر بھی لوگ چت کبرا کہتے ہیں ۔۔ برص کے مرض میں مبتلا لڑکی جسے سگے رشتے داروں نے بھی قبول نہ کیا

مچھلی کھا کر دودھ نہیں پیا، پھر بھی لوگ چت کبرا کہتے ہیں ۔۔ برص کے مرض میں مبتلا لڑکی جسے سگے رشتے داروں نے بھی قبول نہ کیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھلی کھا کر دودھ نہیں پیا، پھر بھی لوگ چت کبرا کہتے ہیں ۔۔ برص کے مرض میں مبتلا لڑکی جسے سگے رشتے داروں نے بھی قبول نہ کیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔