صرف کھانے میں نہ ڈالیں بلکہ ان کو چبائیں بھی۔۔ بادیان کے پھول کے 5 انوکھے فائدے جو آپ کے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں

بادیان کے پھول کو عام طور پر بریانی اور پلاؤ جیسے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر یہ چین اور ویتنام میں استعمال ہوتا آیا ہے اور مصالحے کے طور پر کھانوں میں ڈالے جانے والے اس خشک پھول کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔

غذائیت

بادیان کے صرف ایک پھول میں 23 گرام کیلوریز، 1گرام پروٹین، فیٹ ایک گرام، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، فاسفورس 3 فیصد، پوٹاشئیم 3 فیصد اور 3 فیصد کاپپر موجود ہوتا ہے۔

فائدے

بادیان کے پھول کو چبا کر کھانے سے منہ سے ناگوار بو کا خاتمہ ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد صرف ایک بادیان کا پھول اچھی طرح چبا کر کھائیں۔

بادیان کا قہوہ بنا کر پینے سے نزلے، زکام اور فلو میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اسے عام چائے میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔

ایک کپ پانی میں بادیان کے پھول ڈال کر جوش دیں اور پھر قہوہ بنا کر پئیں۔ یہ چائے نظام ہاضمہ کو تیز کرے گی اور پیٹ کی تکالیف سے نجات دے گی۔

حاملہ خواتین کو بادیان کے پھول کی چائے بنا کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ان میں قوت مدافعت کو تیز کرتا ہے۔

یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتے ہیں تو جسم میں انفیکشن کا خاتمہ کرتے ہیں۔

Badyan Phool Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badyan Phool Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badyan Phool Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4563 Views   |   30 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

صرف کھانے میں نہ ڈالیں بلکہ ان کو چبائیں بھی۔۔ بادیان کے پھول کے 5 انوکھے فائدے جو آپ کے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں

صرف کھانے میں نہ ڈالیں بلکہ ان کو چبائیں بھی۔۔ بادیان کے پھول کے 5 انوکھے فائدے جو آپ کے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف کھانے میں نہ ڈالیں بلکہ ان کو چبائیں بھی۔۔ بادیان کے پھول کے 5 انوکھے فائدے جو آپ کے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔