کچھ ایسی خطرناک علامات جن کا سبب صرف اور صرف معدے کی تیزابیت ہوتی ہے

انسانی جسم ایک بند مشین کی مانند ہے جس کے اندرونی پرزے اگرچہ ہم اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے ہیں مگر اس میں کسی خرابی کی صورت میں سامنے آنے والی علامات کی مدد سے ہم مشین کی اندرونی خرابی کے بارے میں پتہ لگا سکتے ہیں- مگر ضروری نہیں ہے کہ ہمارے یہ اندازے ہمیشہ ہی صحیح ثابت ہوں بعض اوقات کچھ علامات ہمیں شدید پریشانی میں مبتلا کر ڈالتی ہیں اور ہم یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ یہ علامات خدانخواستہ کینسر یا دل کے دورے کا سبب ہو سکتی ہیں- مگر حقیقت میں ان علامات کا سبب صرف اور صرف معدے میں بڑھتی ہوئی تیزابیت ہوتی ہے- ایسی ہی کچھ علامات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے جو بظاہر تو کسی بڑی بیماری کا سبب محسوس ہوتی ہیں مگر حقیقت میں ان کا سبب صرف معدے کی تیزابیت ہوتی ہے-

1: گلے میں پھندہ لگنا
کھانا کھاتے ہوئے بار بار گلے میں پھندہ لگنا اور کھانے کا گلے میں پھنس جانا لوگوں کو پریشان کرنے کا باعث بن سکتا ہے- بعض اوقات لوگ اس کو کھانے کی نالی کے تنگ ہو جانے سے معمور کرتے ہیں اور کچھ لوگ جو وہمی ہوتے ہیں وہ اسے کینسر سے بھی تعبیر کر سکتے ہیں- مگر حقیقی معنوں میں اس تکلیف کا سبب معدے کی تیزابیت ہوتی ہے جو کہ غذا کی نالی کے راستے کو تنگ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے غذا معدے میں جانے کے بجائے واپس آجاتی ہے اورمحسوس ہوتا ہے کہ گلے میں پھندہ لگ گیا ہے-

2: بار بار کھانسی آنا
بار بار کھانسی کا آنا انتہائی تکلیف کا باعث ہوتا ہےاور کھانسی کا تعلق چونکہ پھیپھڑوں سے ہوتا ہے اس وجہ سے بار بار آنے والی کھانسی کو لوگ پھیپھڑوں کی کمزوری یا اس کی کسی بیماری گردانتے ہیں- مگر حقیقت میں اگر آپ کے معدے میں تیزابیت زیادہ ہو تو وہ تیزابیت آپ کی سانس کی نالی تک جا پہنچتی ہے اور تیزابی اثر سے سانس کی نالی چھل سی جاتی ہے جس سے بار بار کھانسی آسکتی ہے-

3: منہ میں بار بار تھوک کا بھر جانا
اگر معدے میں تیزابیت بہت زیادہ ہو تو اس صورت میں بار بار منہ میں تھوک بڑھ جاتی ہے اور تھوک پیدا کرنے والے گلینڈ زیادہ تھوک پیدا کرتے ہیں تاکہ تیزابیت کو کم کیا جاسکے اور یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت قطعی نہیں ہوتی ہے-

4: سینے پر دباؤ محسوس ہونا
معدے میں پیدا ہونے والی تیزابی اثرات کے سبب سینے پر دباؤ محسوس ہونا ایک عام سی بات ہے مگر سینے میں ہونے والا یہ دباؤ علامات کے حساب سے دل کے دورے سے مشابہت رکھتا ہے اور اس دباؤ کے باعث لوگ ڈر کر ڈاکٹر کے پاس بھاگے چلے جاتے ہیں جب کہ اکثر اوقات سینے پر ہونے والا یہ دباؤ حقیقت میں معدے میں ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتا ہے-

5: آواز کا بدل جانا
معدے میں ہونے والی مستقل تیزابیت آواز کی نالی پر اثر انداز ہو کر اس میں سوجن کا باعث بن جاتی ہے جس کی وجہ سے آواز بدل جاتی ہے- اور یہ محسوس ہوتا ہے کہ گلے کی خرابی کی وجہ سے آواز خراب ہو رہی ہے جب کہ یہ علامت صرف اور صرف معدے کی تیزابیت کا سبب ہوتا ہے-

6: سانسوں کی بدبو
معدے میں ہونے والی تیزابیت کے سبب معدے میں کھانا صحیح سے ہضم نہیں ہو پاتا ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ دیر تک معدے میں رہتا ہے اور اس سے بننے والی گیس کے سبب انسان کی سانسوں میں بھی ایک بدبو پیدا ہو جاتی ہے- جس کے بارے میں لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دانتوں کے سڑنے اور مسوڑھوں میں خرابی کے باعث ہوئی ہے جب کہ اس بو کا حقیقی سبب معدے کی تیزابیت ہوتی ہے -

Maday Ki Tezabiyat Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maday Ki Tezabiyat Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Tezabiyat Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2198 Views   |   07 Apr 2022
About the Author:

Laraib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Laraib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کچھ ایسی خطرناک علامات جن کا سبب صرف اور صرف معدے کی تیزابیت ہوتی ہے

کچھ ایسی خطرناک علامات جن کا سبب صرف اور صرف معدے کی تیزابیت ہوتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچھ ایسی خطرناک علامات جن کا سبب صرف اور صرف معدے کی تیزابیت ہوتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔