جو خواتین پی سی او کا شکار ہیں۔۔ تو جانئیے ناشتے کا بہتر انتخاب ہارمونز کے توازن کو کیسے کنٹرول کر سکتا ہے؟

آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہوگا کہ وہ ناشتہ کرنا پسند نہیں کرتے، اپنے دن کا آغازخالی پیٹ اور سوکھے منہ کرتے ہیں۔ جبکہ ناشتہ دن کا سب سے اہم ترین کھانا ہے۔ جو آپ کا سارا دن کیسا گزرے گا اس کا تعین کرتا ہے۔ ناشتہ کرنا یا نہ کرنا آپ کی صحت پر بھرپور طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے۔ اسی صحت میں ہارمونز کے مسائل بھی شامل ہیں ۔ جن لوگوں کے ساتھ ہارمونل عدم توازن کا مسئلہ ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ناشتے کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں۔ ناشتہ آپ کو دن بھر کے لئے انرجی فراہم کرتا ہے ۔ اگر آپ کے ساتھ ہارمونل عدم توازن یا پی سی اوز کا مسئلہ ہے تو پھر تو آپ کو اپنی غذا کے انتخاب کے معاملے میں محتاط ہوجانا چاہیے اور ایسی غذاؤں سے گریز کرنا چاہیے جو آپ کی تکلیف کو اور بڑھا سکتی ہیں۔
یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ ان مسائل کا شکار ہیں جیسے کہ چہرے کی ایکنی، ماہواری کا زیادہ یا کم آنا یا پھراس کی بے قاعدگی(پی سی اوز) تھائیرائیڈ کے مسائل وغیرہ وغیرہ تو آپ اس کے لئے دن بھر کی سب سے اہم غذا یعنی ناشتے سے اس پر قابو پانے میں کسی حد تک کامیاب ہو سکتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں۔

1۔ ہارمونز کوتوازن میں رکھنے کے لئے کیا نہ کھائیں؟

کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہم باقاعدگی سے ناشتے میں کھا رہے ہوتے ہیں بغیر یہ جانے کہ اس سے ہمارا ہارمونل سسٹم اور بگڑ سکتا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسے میں آپ کو کن چیزوں سے دور رہنا چاہیے۔
ناشتے کا انتخاب کرتے ہوئے کیا چیزیں نہیں کھانی چاہیے۔
ایسی اشیاء جن میں چینی کا استعمال زیادہ ہویا زیادہ کاربوہائیڈریٹ ہو۔ ایسی چیزوں سے گریز کریں، مثلاً وائٹ بریڈ، پراٹھے، میٹھے چاکلیٹ یا چکن اسپریڈز وغیرہ، اس کے علاوہ فرنچ ٹوسٹ، یا ایسی اشیاء جن میں شوگرکانٹینٹ زیادہ ہو۔
پراسیسڈ کھانا بھی ایسے لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے جن کے ساتھ ہارمونز کا مسئلہ ہو۔ اس میں ساسیجزوغیرہ یا برگر ٹائپ کی چیزیں بھی شامل ہیں۔
پراسیسڈ بریڈ سینڈوچ بھی ناشتے میں کھانے سے آپ کے ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے۔

2۔ ہارمونز کو توازن میں رکھنے کے لیے ناشتے میں کیا کھائیں؟

سادہ روٹی کسی بھی ہلکی سبزی کے ساتھ یا براؤن بریڈ کھائی جا سکتی ہے، دلیہ یا دال کی روٹی بھی کھائی جا سکتی ہے۔
کالے چنے ، بوائل انڈے ، ہری چٹنی روٹی کے ساتھ ، بیسنی روٹی بھی کھائی جا سکتی ہے۔
پھلوں کی اسموتھی بنا کر پی جا سکتی ہے۔ اسکمڈ ملک کے ساتھ شیک بنا کر پی سکتے ہیں ، اس کے علاوہ پھل بھی کھا ئے جا سکتے ہیں۔
صحت مند رہنے کے لیے جسم میں ہارمونز کا توازن برقرار رہنا بے انتہا ضروری ہے۔ اور صحت کے لئے اپنی غذا کو متوازن رکھنا سب سے اہم کام ہے ۔ اس لیے اپنے دن کی ابتداء صحت مند ناشتے سے کریں اور اس میں انتخاب کرتے ہوئے اپنی جسمانی صحت کو ملحوظ رکھیں تاکہ آپ کی غذا آپ کی دوا بن جائے۔ یہاں ہم نے کچھ چیزیں بتائی ہیں جن کو ناشتے میں شامل کر کے ہارمونل سسٹم کو بہتری کی طرف لایا جاسکتا ہے۔

Pcos Per Qaboo Pane Ka Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcos Per Qaboo Pane Ka Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos Per Qaboo Pane Ka Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6812 Views   |   22 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 11 October 2024)

جو خواتین پی سی او کا شکار ہیں۔۔ تو جانئیے ناشتے کا بہتر انتخاب ہارمونز کے توازن کو کیسے کنٹرول کر سکتا ہے؟

جو خواتین پی سی او کا شکار ہیں۔۔ تو جانئیے ناشتے کا بہتر انتخاب ہارمونز کے توازن کو کیسے کنٹرول کر سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جو خواتین پی سی او کا شکار ہیں۔۔ تو جانئیے ناشتے کا بہتر انتخاب ہارمونز کے توازن کو کیسے کنٹرول کر سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔