بادام سے زیادہ طاقتور ۔۔ رمضان میں بیماریوں سے بچنے کے لیے کالے چنے کس طرح مفید ہیں؟ جانیں ان کے استعمال کا وہ طریقہ جو جسم کو مضبوط بنائے

رمضان میں چنا چاٹ آپ بھی ضرور کھاتے ہوں گے لیکن زیادہ تر لوگ سفید چنوں کا استعمال کرتے ہیں۔ سفید چنے بھی فائے مند ہیں لیکن کالے چنوں کی افادیت ان سے کہیں زیادہ ہے۔ سائنسی ریسرچ کے مطابق کالے چنوں میں غذائیت سفید کے مقابلے 40 فیصد زیادہ ہے۔

کالے چنوں میں غذائیت:

ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کا بھرپور خزانہ ہوتا ہے۔ کاربن، فائبر، آئرن، فولیٹ، اینتھوسیانن، ڈیلفینڈین اور فائٹو نیوٹریٹنٹس پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

رمضان میں کیسے فائدے دے سکتے؟

سحر سے افطار کے درمیان کم و بیش 12 گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے اس دوران کچھ نہ کھانے پینے کی وجہ سے پانی کی کمی بھی ہوتی ہے اور نڈھال بھی ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں غذائیت سے بھرپور کالے چنے آپ کے جسم کو طاقت بھی پہنچاتے ہیں اور بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

استعمال کیسے کریں؟

سحری:

سحر میں مٹھی بھر کالے چنے ابلے ہوئے چبا کر کھالیں یہ سب سے زیادہ آسان طریقہ ہے استعمال کا لیکن اگر آپ بہت زیادہ کمزور ہیں یا بیماری سے اٹھے ہیں تو آپ 4 گھنٹے قبل ان کو نیم گرم پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور سحری میں اس پانی کو بھی پی لیں، ساتھ چنوں کو چبا کر کھائیں۔ اس سے جوڑوں کے درد کی تکلیف بھی کم ہوگی اور چڑچڑاہٹ بھی نہیں رہے گی۔

افطاری:

افطاری میں چنا چاٹ بنا کر کھائیں یا اُبلے ہوئے چنے یا پھر آپ چنا پلاؤ بنا کر اس کو غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

فائدے کیا کیا؟

٭ روزے میں ڈی ہائیڈریشن ہونا ایک عام بات ہے لیکن کالے چنوں کا پانی جسم میں ہونے والی اس کمی کو دور کرکے آپ کو نہ صرف ہائیڈریٹ رکھتا ہے بلکہ گردوں کی صفائی بھی کرتا ہے۔
٭ جسم میں تھکان اور چڑچڑاہٹ اکثر لوگوں کو روزے میں ہوتی ہے، اس سے بچنے کے لیے کالے چنے آپ کے لیے بھرپور فائدے مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے انرجی انزائمز کو بوسٹ کرتا ہے اور ہمیں طاقت دیتا ہے۔
٭ کالے چنوں کی خاص بات یہ ہے کہ میٹابولزم کو تیز بناتا ہے اور معدے کی خرابی کے باعث پیٹ میں ہونے والی گیس سے بچاؤ میں ممکنکہ امداد کرتا ہے۔
٭ فائبر کی اضافی مقدار ہونے کی وجہ سے کالے چنے ہر قسم کے جسمانی درد کو دور کرنے میں مفید، نیند کی کمی سے ہونے والی کمزوری کو کنٹرول کرنے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ یہ تیزابیت کو بھی دور کرتے ہیں۔

Kale Channo Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kale Channo Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kale Channo Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1962 Views   |   08 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

بادام سے زیادہ طاقتور ۔۔ رمضان میں بیماریوں سے بچنے کے لیے کالے چنے کس طرح مفید ہیں؟ جانیں ان کے استعمال کا وہ طریقہ جو جسم کو مضبوط بنائے

بادام سے زیادہ طاقتور ۔۔ رمضان میں بیماریوں سے بچنے کے لیے کالے چنے کس طرح مفید ہیں؟ جانیں ان کے استعمال کا وہ طریقہ جو جسم کو مضبوط بنائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بادام سے زیادہ طاقتور ۔۔ رمضان میں بیماریوں سے بچنے کے لیے کالے چنے کس طرح مفید ہیں؟ جانیں ان کے استعمال کا وہ طریقہ جو جسم کو مضبوط بنائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔