روزانہ سونٹھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس کو استعمال کرنے کے مختلف ایسے طریقے جو آپ کو بھی معلوم نہیں۔۔۔ جانیں اس کے 7 زبردست فائدے

ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ صحت بھی اچھی ہو اور خوبصورتی بھی مگر اس ایسا بہت کم ہوتا ہے کیونکہ آج کل لوگوں کے پاس اپنا خیال رکھنے کا وقت کم ہی ہوتا ہے لیکن۔۔ روزانہ ایک چھوٹا چمچ سونٹھ آپ کی بڑی مشکلیں آسان کرسکتا ہے ۔ کے-فوڈز کی جانب سے آپ بھی جانیں سونٹھ کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے اور 7 بڑے فائدے جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے۔

استعمال اور فائدہ :

فائدہ کیوں؟
سونٹھ میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ بیٹا کیروٹن، ایسکوربک ایسڈ، فائبرز اور پروٹینز پائے جاتے ہیں جو کہ ہمیں مخلتف صحت اور بیوٹی کے مسائل میں فائدہ دیتے ہیں۔

٭ بالوں کے لئے:

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں ۔ یہ لمبے، گھنے اور چمکدار نظر آئیں تو ایک چمچ سونٹھ کو دو چمچ ناریل کے تیل میں مکس کرکے بالوں میں لیپ بنا کر لگا لیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔ یہ روزانہ استعمال کریں اس کا کوئی نقصان نہیں بلکہ آپ کے بالوں میں خشکی بھی ختم ہو جائے گی اور جوئیں بھی بھاگ جائیں گی۔

٭ ایکنی کے لئے:

چہرے پر ایکنی کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایک چمچ سونٹھ میں ایک چمچ دودھ مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں، یہ ایک اچھا ٹونر بھی ہے اور ایکنی کو ختم کرنے کا سستا علاج بھی ہے۔

٭ بد ہضمی:

کھانے کے بعد بدہضمی کی شکایت سے بچنا چاہتے ہیں تو ہر کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک چھوٹا چمچ سونٹھ نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں، یہ آپ کو کھانا جلد ہضم کرنے اور بد ہضمی سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

٭ مائگرین:

آدھے سر میں درد یا مائگرین کی بیماری کا شکار ہیں تو آدھا چمچ سونٹھ ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ را ت کو سونے سے قبل استعمال کریں یا پھر جب درد کی شکایت زیادہ ہو اس کو استعمال کریں یہ دماغ کو مضبوط بنانے اور اعصابی نظام کو تیز کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

٭ کلینزنگ:

یہ ایک اچھا کلینزر بھی ہے اس لئے اگر آپ سونٹھ کے پانی سے جسم کو دھوئیں تو یہ باڈی کلینزنگ کا کام کرتا ہے اور اس کی مدد سے جسم پر موجود مختلف قسم کے داغ دھبے بھی باآسانی صاف ہو جاتے ہیں۔

٭ نزلہ زکام:

اگر آپ کو بھی موسمی نزلہ زکام کی شکایت ہے تو ایک چمچ سونٹھ کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں یا پھر سونٹھ کا قہوہ بنا کر پی لیں آپ کو جلد فائدہ ہوگا۔

٭ سینے میں تکلیف:

جن لوگوں کو سینے میں درد کی شکایت رہتی ہے ان کے لئے سونٹھ کا استعمال ہر طریقے سے فائدے مند ہے آپ چاہیں تو قہوہ بنا کر پی لیں یا پھر سب سے مفید ہے ناریل کے پانی کے ساتھ آدھا چمچ سونٹھ پھانک لیں۔

By Humaira    |    In Health and Fitness   |    0 Comments    |    7276 Views    |    28 Dec 2020

Comments/Ask Question

Read Blog about روزانہ سونٹھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس کو استعمال کرنے کے مختلف ایسے طریقے جو آپ کو بھی معلوم نہیں۔۔۔ جانیں اس کے 7 زبردست فائدے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (روزانہ سونٹھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس کو استعمال کرنے کے مختلف ایسے طریقے جو آپ کو بھی معلوم نہیں۔۔۔ جانیں اس کے 7 زبردست فائدے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.