آرمی کی ڈاکٹر خواتین ساڑھی کیوں پہنتی ہیں؟ پاکستان آرمی کی خواتین کے لباس سے متعلق چند اہم معلومات

اگرچہ پاکستان میں خواتین کا قومی لباس شلوار قمیض ہے لیکن اگر بات کی جائے پاکستانی آرمی کی ڈاکٹر خواتین کی تو ان کا یونیفارم خاکی رنگ کی ساڑھی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ پاکستان میں آرمی کی ڈاکٹر خواتین کا یونیفارم ساڑھی کیوں ہے؟
کچھ عرصہ پہلے ڈان میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر سید اوصاف حسین کا آرٹیکل شائع ہوا جس میں وہ کہتے ہیں کہ آرمی کی ڈاکٹر خواتین کا لباس ساڑھی اس لئے ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کے مختلف مرحلوں جیسے کے دروانِ حمل بھی اپنی پیشہ ورانہ زندگی پروقار طریقے سے جاری رکھ سکیں۔

ٹریننگ کے دوران مختلف لباس

پاکستانی آرمی کی مختلف خواتین کو ان کے پیشے کی نوعیت کے حساب سے یونیفارم دیا جاتا ہے۔ جیسے کہ فوجی خواتین کو ٹریننگ کے دوران مردوں کی طرح ہی بھاری اور کھردرا لباس بوٹ اور ہیلمٹ پہننا پڑتا ہے۔

بال باندھنے کا انداز

لباس کی طرح پاکستانی فوجی خواتین کو بال بھی ایسے انداز میں رکھنے پڑتے ہیں جو ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں رکاوٹ نہ بنیں بار بار چہرے پر نہ آئیں۔ اس کے لئے اکثر خواتین اپنے بالوں کو جوڑے کی شکل میں لپیٹتی ہیں جب کہ کچھ خواتین کیپ کے نیچے اسکارف پہنتی ہیں۔

By Khush bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2582 Views   |   13 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about آرمی کی ڈاکٹر خواتین ساڑھی کیوں پہنتی ہیں؟ پاکستان آرمی کی خواتین کے لباس سے متعلق چند اہم معلومات and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (آرمی کی ڈاکٹر خواتین ساڑھی کیوں پہنتی ہیں؟ پاکستان آرمی کی خواتین کے لباس سے متعلق چند اہم معلومات) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.