4 دن تک پڑوسیوں نے کھانا دیا تھا ۔۔ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بھیکر کر حلال روزی کمانے والی خاتون جوکر کی تکلیف داستان، جس نے سب کو اشکبار کر دیا

دنیا میں ہر موجود ہر انسان کی تکلیف اور پریشانی دوسرے سے مختلف ہے، ہر کردار ایک ایسے بھنور میں پھنسا ہوتا ہے، جو اسے دنیا میں گھما کر رکھ دیتے ہیں، لیکن اگر ہمت اور حوصلہ برقرار رہا تو کامیابی مل ہی جاتی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھے والی حمیرا بھی ایک ایسی ہی خاتون ہیں جو کہ اپنی مجبوریوں کی خاطر اپنے خوشی کو مار کر دنیا کو ہنسا رہی ہیں، حمیرا جوکر بن کر لاہور کی سڑکوں پر گھومتی ہیں اور لوگوں کو تفریح فراہم کر کے پیسے کماتی ہیں۔ حمیرا لاہور میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پزید ہیں۔

حمیرا ویسے تو ایف ایس سی کر چکی ہیں مگر گھر میں کوئی کمانے والا نہ ہونے کی وجہ سے وہ خود کمانے نکل پڑیں ہیں اور پڑھائی کو چھوڑ دیا ہے۔ حمیرا کہتی ہیں کہ میں اپنی خوشی کو مار کر دوسروں کو خوش کرتی ہوں، میں چاہتی تو کوئی غلط کام کے ذریعے بھی پیسے کما سکتی تھی، لیکن میں نے اپنی ماں سے وعدہ کیا ہے کہ مر جاؤںگی مگر کوئی غلط کام نہیں کروں گی۔

حمیرا کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی ہیں جس کی وجہ سے حمیرا پر والدہ کی دوائی اخراجات کی ذمہ داری بھی آتی ہے۔ حمیرا کہتی ہیں کہ میں دن میں 700 سے 800 روپے کما لیتی ہوں، جبکہ لوگ تصاویر کھچوا کر بھی کچھ پیسے دے دیتے ہیں۔ حمیرا کا کہنا تھا کہ ان 700 سے 800 روپے میں دودھ اور امی کی دوائیاں آجاتی ہیں یہی کافی ہے۔ میں گزر بسر کسی نا کسی طرح کر لیتی ہوں۔ گھر کے کرایہ سے متعلق حمیرا کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے گھر کا کرایہ نہیں دیا ہے، مگر مالک مکان بہت اچھے ہیں، ہمیں وقت دیا ہے۔ ہم پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب 4 دن تک کھانے کو کچھ نہیں تھا، اور پڑوسی ماں اور بیٹی نے چاروں دن کھانا دیا۔

جبکہ حمیرا گھر کا خرچہ پورا کرنے کے جوکر کے کپڑے پہنتی ہیں، اپنے چہرے ماسک سے چھپاتی ہیں اور اپنے دکھ اور افسردگی کو ماسک کے ذریعے چھپا کر لوگوں کو ہنسا تی ہیں۔

حمیرا کی طلاق یافتہ ہیں، جبکہ حمیرا کے دو بھائی اور والد تھے لیکن والد ہیپاٹائٹس سے جبکہ بھائی ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا تھا، اور دوسرے بھائی کی لعش ملی تھی۔ اس مجبوری کی حالت میں حمیرا کو اپنی والدہ ہی کے ساتھ رہنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے حمیرا کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی ہے۔

حمیرا آج بھی اپنی والدہ کی دواؤں کے خرچے کے اور گھر کا خرچہ پورا کرنے کے لیے اپنے چہرے میں وہ ہنسی لاتی ہیں جو کہ بظاہر ہوتی ہے۔ حمیرا ہمت نہیں ہار رہیں، اس مشکل وقت میں وہ برداشت کر رہی ہیں۔ لیکن کئی افراد انہیں تنگ بھی کرتے ہیں۔ حمیرا کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ کچھ افراد نے میرا ماسک کھینچا جس کی وجہ سے میرے بال بھی کھل گئے تھے، میں اس قدر لاچار تھی، میں نے انہیں بد دعا نہیں دی اور بس یہی دعا کری، کہ اے اللہ یہ زمین پٹھے اور میں اس میں دفن ہو جاؤں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اللہ کے چہرے کو چھپا کر ایک بھاینک چہرے سے لوگوں کو تفریح فراہم کرتی ہوں۔

Joker Ban Kar Hansany Wali Khatoon

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Joker Ban Kar Hansany Wali Khatoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Joker Ban Kar Hansany Wali Khatoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5283 Views   |   20 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

4 دن تک پڑوسیوں نے کھانا دیا تھا ۔۔ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بھیکر کر حلال روزی کمانے والی خاتون جوکر کی تکلیف داستان، جس نے سب کو اشکبار کر دیا

4 دن تک پڑوسیوں نے کھانا دیا تھا ۔۔ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بھیکر کر حلال روزی کمانے والی خاتون جوکر کی تکلیف داستان، جس نے سب کو اشکبار کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 4 دن تک پڑوسیوں نے کھانا دیا تھا ۔۔ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بھیکر کر حلال روزی کمانے والی خاتون جوکر کی تکلیف داستان، جس نے سب کو اشکبار کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔