نیم کے درخت اور اس کے پتوں کے فائدے تو ہم سب جانتے ہی ہیں، کوئی اس کو گرمی میں چھاؤں سمجھتا ہے تو کسی کے لئے نیم کے پتے اینٹی ایلرجک ہیں یعنی کسی بھی قسم کی ایلرجی میں اس کو دواؤں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر تو گری میں گرمی دانوں کو بھگانے کے لئے گھروں میں نیم کے پتوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
آج کے-فوڈز میں جانیئے کہ کیسے نیم کے پتوں کو کھانوں میں استعمال کرنا آپ کی صحت اور جلد کو چار چاند لگا سکتا ہے۔
نیم کے پتے کا استعمال کھانوں میں:
٭ نیم کے پتوں کو سلاد کے طور پر کھائیں چونکہ امریکی ماہرِ غذائیت ڈاکٹر رافلیایکٹ کے مطابق:
'' نیم کے پتوں کو ابالیں اور ان ابلے ہوئے پتوں کا سلاد کے طور پر لیموں کے رس کے ساتھ استعمال کریں اس سے پیٹ میں موجود کیڑوں کی صفائی ہو جاتی ہے۔''
٭ ان پتوں کو خُشک کرکے پیس لیں اور کھانوں میں گرم مصالحوں کے ساتھ کھانے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہو جاتا ہے اور وائرل انفیکشنز سے آپ کی جان چھوٹ جاتی ہے۔
٭ نیم کے پتوں کو اچار میں ڈال لیں، ان کا یہ استعمال آپ کے جگر میں ہونے والی گرمی اور پتھری کو بذریعہ پیشاب باآسانی خآرج کرنے کا اہم ذریعہ بنتا ہے۔
٭ نیم کے پتوں کا ایک گلاس جوس دوپہر کے وقت پینے سے شوگر کنٹرول میں آ جاتی ہے اور بلڈ شوگر کے مریض اس کو نہارمنہ بھی پیئیں تو ان کا شوگر جلدی ہی نارمل ہو جاتا ہے۔
٭ نیم کے پتوں کو کسی بھی طرح کھائیں، یہ جلد کے پھوڑوں، پھنسیوں اور گلے کی خراش کو ختم کرنے میں مفید ہے۔