پیشاب کی نالی کا انفیکشن، پی سی او ایس اور دل گھبراتا ہو تو۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے گلاب کی پتیوں اور کینو کے چھلکے سے ان مسائل کو حل کرنے کے آسان ٹوٹکے

اکثر چیزیں ہمارے سامنے موجود ہوتی ہیں مگر ہم بیکار سمجھ کر انھیں پھینک دیتے ہیں یا ان کو اس طرح استعمال نہیں کرتے کہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔ ڈاکٹر ام راحیل نے اپنے نئے وی لاگ میں ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں بتایا ہے جو آج ہم اپنے پڑھنے والوں کی دلچسپی کے لئے یہاں شئیر کررہے ہیں۔

گلاب کی پتیوں کا پانی بنانے کا طریقہ اور ان کے فائدے

کوشش کریں کہ دیسی گلاب کی پتیاں مل جائیں اور اگر وہ نہ ہوں تو عام گلاب کی پتیاں الگ کرلیں اور ایک گلاس پانی کو ابالیں اس میں پتیوں کو ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور پھر چولہا بند کردیں۔ یہ پانی دن میں دو بار پئیں۔ یہ ان کے لئے مفید ہے جنھیں ڈائیریا ہو۔ ایسے افراد جن کو پیشاب کی نالی میں انفیکشن رہتا ہے ان کے لئے بھی یہ قہوہ فائدہ مند ہے اس کے علاوہ دل گھبرانے، پی سی او ایس کی مریض خواتین اور ڈپریشن کے مریضوں کے لئے بھی بہترین ہے جبکہ پیٹ کے مسائل کا شکار لوگ اس قہوہ میں دار چینی ملا کر کھانے کے دوران استعمال کریں۔

کینو کے چھلکے کا قہوہ

کینو کے چھلکے کو آدھا کرلیں اور اس کے چھوٹے ٹڑے کر کے ایک گلاس پانی میں ڈالیں اور لیموں کا چھلکا بھی اس پانی میں ڈال کر ابالیں اور تھوڑی دیر پکائیں۔ اس میں چاہیں تو شہد ملا لیں اور پی جائیں۔ یہ قہوہ کھانے کے بعد پینے سے پیٹ نکلنے اور وزن بڑھنے جیسے مسائل کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

میک اپ ریموور

اگر ان چھلکوں کو پانی کے بجائے دودھ کے ساتھ ابالا جائے اور چھان لیا جائے تو یہ بہترین کلینزر بن جاتا ہے جو داغ دھبے دور کرنے کے علاوہ میک اپ ریموور کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

Pcos Aur Infection Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcos Aur Infection Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos Aur Infection Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1773 Views   |   16 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیشاب کی نالی کا انفیکشن، پی سی او ایس اور دل گھبراتا ہو تو۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے گلاب کی پتیوں اور کینو کے چھلکے سے ان مسائل کو حل کرنے کے آسان ٹوٹکے

پیشاب کی نالی کا انفیکشن، پی سی او ایس اور دل گھبراتا ہو تو۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے گلاب کی پتیوں اور کینو کے چھلکے سے ان مسائل کو حل کرنے کے آسان ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب کی نالی کا انفیکشن، پی سی او ایس اور دل گھبراتا ہو تو۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے گلاب کی پتیوں اور کینو کے چھلکے سے ان مسائل کو حل کرنے کے آسان ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔