شادی کے اگلے دن ہی بیوی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا.. فرحان اختر کی شادی میں ایسا کیا ہوا تھا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہوگئے تھے؟

"مجھے یاد ہے، جب میں اور فرحان شادی کے فوراً بعد تھیراپی کے لیے پہنچے تو ہماری تھراپسٹ حیران رہ گئیں۔ انہوں نے ہم سے پوچھا، 'تم دونوں یہاں کیا کر رہے ہو؟ تمہاری شادی کو تو ابھی صرف 24 گھنٹے ہوئے ہیں!'" شیبانی ڈانڈیکر نے مسکراتے ہوئے ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں اپنی کہانی شیئر کی۔

مداحوں کو حیران کر دینے والے انکشافات کے دوران، بالی ووڈ اداکار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے دل کھول کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے دوسرے دن ہی انہوں نے "کپل تھیراپی" کا آغاز کیا تھا، جو ان کے رشتے کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

شیبانی نے مزید بتایا، "ہماری شادی پیر کو ہوئی تھی اور بدھ کو ہماری تھیراپی کا سیشن شیڈول تھا۔ سچ بتاؤں، کبھی کبھی یہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ جم جا رہے ہوں!"

انہوں نے مزید کہا، "کبھی ہم تھیراپی میں جا کر سوچتے ہیں کہ کچھ بات کرنے کو نہیں ہے، اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اتنی ساری باتیں ہوتی ہیں کہ ایک گھنٹہ بھی کم پڑ جاتا ہے!"

اس منفرد تجربے نے انہیں اپنے رشتے میں بہتر بنانے میں مدد دی۔ شیبانی کہتی ہیں، "جیسے ہر جوڑے کے درمیان جھگڑے ہوتے ہیں، ہمارے بھی ہوتے ہیں، لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ بدھ کو ہمیں اپنے معالج کے سامنے پیش ہونا ہے، تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ بات سلجھا کر جائیں۔ اور اگر کبھی ایسا نہیں ہوتا، تو ہم بدھ کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہاں اس پر بات ہو سکے۔"

واضح رہے کہ فرحان اختر نے اپنی پہلی بیوی ادھونا بھابانی سے طلاق کے بعد 2018 میں شیبانی ڈانڈیکر کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔ چار سال کی ڈیٹنگ کے بعد، 19 فروری 2022 کو دونوں نے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں ایک سول شادی کے ذریعے اپنے رشتے کو قانونی شکل دی تھی۔

Farhan Akhtar Opens Up About Couple Therapy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Farhan Akhtar Opens Up About Couple Therapy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Farhan Akhtar Opens Up About Couple Therapy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1868 Views   |   23 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شادی کے اگلے دن ہی بیوی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا.. فرحان اختر کی شادی میں ایسا کیا ہوا تھا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہوگئے تھے؟

شادی کے اگلے دن ہی بیوی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا.. فرحان اختر کی شادی میں ایسا کیا ہوا تھا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہوگئے تھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے اگلے دن ہی بیوی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا.. فرحان اختر کی شادی میں ایسا کیا ہوا تھا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہوگئے تھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔