ان سے رنگ بھی گورا ہوگا اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے.. مہنگے فیس واش پر پیسہ ضائع کرنے کے بجائے ان چیزوں سے چہرہ دھو کر دیکھیں

مہنگے فیس واش سے چہرہ دھوتے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا الٹا جلد پر خشکی ہوجاتی ہے۔ اس لئے کیوں نہ کچھ ایسی دیسی چیزوں کا استعمال کیا جائے جو رنگت بھی نکھار دیں اور چلد کو نمی بھی دیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ تمام چیزیں آپ کو اپنے باورچی خانے میں ہی مل جائیں گی۔

جو کا آٹا

جو کا آٹا رنگت نکھارنے اور دھوپ سے سیاہ پڑنے والی جلد سے چھٹکارا دینے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ 2 چمچ جو کا آٹا لیں اور اس میں 1 چمچ شہد ملا لیں۔ اگر زیادہ وقت ہو تو ایک انڈے کی سفیدی بھی ملائی جاسکتی ہے۔ اس آمیزے کو 15 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ صرف جو کا آٹا بھی چہرہ دھونے کے لئے استعمال کیا جسکتا ہے۔

بیسن

بیسن صدیوں سے چہرے کا حسن نکھارنے کے لئے استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اگر تھوڑا وقت ہو تو بیسن میں ٹماٹر کا رس اور عرق گلاب ڈال کر ملا لیں اور چہرے پر لگا کر دس منٹ بعد پانی سے منہ دھو لیں۔ بیسن چکنی جلد والوں کے لئے بہترین ہے جبکہ ٹماٹر کا رس رنگت نکھارتا ہے، جلد سے داغ دھبے ختم کرتا ہے۔ بیسن میں دہی ملا کر یا صرف بیسن سے بھی چہرہ دھونے کے نتائج اچھے ہوتے ہیں۔

سرکہ

سیب کے سرکہ ایک چمچ لیں اسے ایک پیالہ پانی میں ملا کر رکھ لیں اور اس سے چہرہ دھوئیں۔ پی ایچ لیول بیلنس کرتا ہے اور سورج سے جھلسی ہوئی جلد کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔

Rang Gora Aur Dagh Dhabby Door Hongay

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rang Gora Aur Dagh Dhabby Door Hongay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rang Gora Aur Dagh Dhabby Door Hongay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3273 Views   |   19 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ان سے رنگ بھی گورا ہوگا اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے.. مہنگے فیس واش پر پیسہ ضائع کرنے کے بجائے ان چیزوں سے چہرہ دھو کر دیکھیں

ان سے رنگ بھی گورا ہوگا اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے.. مہنگے فیس واش پر پیسہ ضائع کرنے کے بجائے ان چیزوں سے چہرہ دھو کر دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان سے رنگ بھی گورا ہوگا اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے.. مہنگے فیس واش پر پیسہ ضائع کرنے کے بجائے ان چیزوں سے چہرہ دھو کر دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔