کیا آپ کو بار بار ایسا لگتے ہے کہ پیروں میں جلن ہو رہی ہے جیسے یہ جل رہے ہوں؟ جانیں یہ کونسی خطرناک بیماری کی علامت ہے تاکہ آپ کر سکیں اس کا علاج

پیروں میں جلن ہونا ایک عام مسئلہ ہے لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اگر آپ کو متعدد بار ایسا محسوس ہو کہ جیسے آپ کے پاؤں جل رہے ہیں تو یہ اچھی علامت نہیں، ایسا کیوں ہے چلیں جان لیتے ہیں۔

پیروں میں جلن کی وجوہات اور اس کا علاج

میڈیکل کی زبان میں پیروں کی اس جلن کو برننگ فیٹ سنڈروم (بی ایف ایس) کہا جاتا ہے پیروں میں یہ جلن یا گرماہٹ ہلکے درد کے ساتھ زیادہ عمر کے لوگوں میں عام طور پر پائی جاتی ہے جبکہ رات کے وقت یہ جلن شدت اختیار کر جاتی ہے اور اس وجہ سے پیروں میں درد اور بے چینی بھی محسوس ہوتی ہے۔
اس کا اثر پاؤں کے تلووں اور ٹخنے سے لے کر پاؤں کی انگلیوں تک ہوتا ہے، اس کی ایک عام وجہ شوگر ہو سکتی ہے، یعنی اگر آپ اگر ایسی صورتحال کا شکار ہیں تو اپنی شوگر ٹیسٹ کروائیں، لیکن یہی نہیں اس کی ایک اور خطرناک وجہ بھی ہو سکتی ہے۔
جی ہاں! وہ خطرناک وجہ ہے Peripheral neuropathy یعنی کسی رگ کے متاثر ہونے کی وجہ سے بھی آپ کو اس صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کے دماغ کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
پی ایف ایس یعنی پیروں کی اس جلن اور بے چینی کو دور کرنے کے آپ ہمارا بتایا ہوا نسخہ آزما کر اس سے نجات پا سکتے ہیں، تو پھر چلیں جان لیتے ہیں اس مسئلے کا حل۔

برننگ فیٹ سنڈروم (بی ایف ایس) سے بچنے کے طریقے

• پیروں کو ٹھنڈے پانی یا برف میں ڈبو کر رکھیں۔
• صرف ٹخنوں پر برف لگائیں اور خود کو پُر سکون رکھیں۔
• اپسم سالٹ (نمک) میں پاؤں ڈبو کر رکھیں۔
• گرم پانی میں سیب کا سرکہ شامل کر کے اس پانی میں پاؤں بھگو کر رکھیں۔
• ایک چائے کا چمک ہلدی کو ¼ چائے کا چمچ کالی مرچوں کے ساتھ پیس کر دن میں 3 مرتبہ کھائیں۔
• ادرک کے تیل کا مساج کریں یا ادرک کے پانی میں پاؤں بھگوئیں۔
• یا پھر کسی اچھے تیل سے پاؤں کا مساج کریں۔
• اس کے باوجود بھی اگر فائدہ نہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

Paon Ki Jalan Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Paon Ki Jalan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paon Ki Jalan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10032 Views   |   18 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ کو بار بار ایسا لگتے ہے کہ پیروں میں جلن ہو رہی ہے جیسے یہ جل رہے ہوں؟ جانیں یہ کونسی خطرناک بیماری کی علامت ہے تاکہ آپ کر سکیں اس کا علاج

کیا آپ کو بار بار ایسا لگتے ہے کہ پیروں میں جلن ہو رہی ہے جیسے یہ جل رہے ہوں؟ جانیں یہ کونسی خطرناک بیماری کی علامت ہے تاکہ آپ کر سکیں اس کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کو بار بار ایسا لگتے ہے کہ پیروں میں جلن ہو رہی ہے جیسے یہ جل رہے ہوں؟ جانیں یہ کونسی خطرناک بیماری کی علامت ہے تاکہ آپ کر سکیں اس کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔