میتھی دانہ کے استعمال سے آپ کے کون سے نسوانی مسائل گھر بیٹھے حل ہو سکتے ہیں، جانیے اس کے چند دانے آپ کی زندگی کو کس طرح خوبصورت بنا سکتے ہیں؟

میتھی دانہ ہمارے کچن میں پایا جانے والا بڑا عام سا مصالحہ ہے۔ اس میں فائبر کی اچھی مقدار موجودہوتی ہے۔ میتھی دانہ میں موجود وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے 100 گرام کی مقدار میں اس میں 9 فیصد فیٹ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، صفر فیصد کولیسٹرول، 60 ملی گرام سوڈیم، 770 ملی گرام پوٹاشیم، 58 گرام کاربوہائیڈریٹس، 25 گرام ڈائیٹری فائبر اور 23 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ ہم اس سے صحت کے کون کون سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

نسوانی حسن میں اضافہ

خواتین کے بہت سے مسائل ایسے ہیں جن کا گھر پر ہی حل کیاجاسکتا ہے۔ میتھی کے بیج روایتی طور پر چھاتی کا سائز بڑھانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ میتھی پستانی غدود کو طاقت دیتی ہے۔ یہ چھاتی کے ٹشو کی نشوونما کوفروغ دیتی ہے۔ اس میں فائٹوایسٹروجن بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں پرولیکٹن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ جس سے نسوانی حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔

دلکش رنگ روپ

دلکش اور حسین رنگت ہر لڑکی کا خواب ہے۔ ہم مہنگی مہنگی کریموں اور بیوٹی پروڈکٹس کی بجائےمیتھی دانہ کی بدولت بھی یہ خواب پوراکرسکتے ہیں۔ میتھی کے بیج فری ریڈکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ جو جھریوں اور سیاہ دھبوں کا باعث بنتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہماری جلد سے دانوں کو بھی ختم کرتے ہیں

وزن کم کرے

اضافی وزن بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ میتھی دانہ میں فائبرکی اعلی مقدار موجود ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں بھوک کم محسوس ہوتی ہے۔ اگرآپ دن میں میتھی دانہ کے دو یا تین بیج چبائیں توآپ کو اس کے فائدہ مند نتائج محسوس ہونگے۔ اگرہم رات کو دو گلاس پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ بھگو کر رکھیں اور صبح اس پانی کو پی لیں تو یہ جسم میں پانی کی مقدار کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

بالوں کے مسائل کا حل

آجکل بالوں کے گرنے کا مسئلہ عام ہے۔ اگرمیتھی دانہ کو استعمال کیا جائے تو یہ بالوں کو جھڑنے سے بچانے کے لئے مفید ہے۔ ہم اگراس کو کھاتے ہیں یا بالوں پرماسک کی صورت میں لگاتے ہیں تو یہ دونوں صورت میں فائدہ مند ہے۔
ہم رات بھر پانی میں بھگوکر اگلی صبح اس کو پیس کر ماسک بنا کر اگربالوں پر لگائیں تو ہم بالوں کی نشوونما اور بالوں کو ٹوٹنے سے بچاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بالوں سے خشکی کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔ اس کو کوٹ کر سرسوں کے تیل میں ملا کر رکھیں ،ہفتے میں دو دفعہ اس سے بالوں کا مساج کریں،بال گرنا بند ہو جائیں گے۔

نظام انہظام کو بہتر بنائے

ہم میتھی دانہ کی مدد سے اپنے ہاضمے کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ اس کے بیجوں کے استعمال سے ہم آنتوں کی حرکت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ہاضمے کے مسائل اورسینے کی جلن کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔ یہ جسم سے نقصان دہ ٹاکسن کو نکالنےاور ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔

دیگر فوائد

اس کے علاوہ یہ یوٹرس کی دیگر پریشانیوں یعنی ماہواری کے درد کو کم کرنے کے لئے مفید ہے۔
میتھی دانہ کے استعمال کی وجہ سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہوتی ہے۔ یہ بچہ دانی کے دباؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔-
جو مائیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں وہ میتھی دانہ کے استعمال سے اس میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ یہ مردوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔
میتھی کا استعمال گردوں کی پتھریوں کے علاج میں معاون ہے، میتھی دانہ گردوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔

Khawateen Ke Liye Methi Dana Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khawateen Ke Liye Methi Dana Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khawateen Ke Liye Methi Dana Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6940 Views   |   04 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میتھی دانہ کے استعمال سے آپ کے کون سے نسوانی مسائل گھر بیٹھے حل ہو سکتے ہیں، جانیے اس کے چند دانے آپ کی زندگی کو کس طرح خوبصورت بنا سکتے ہیں؟

میتھی دانہ کے استعمال سے آپ کے کون سے نسوانی مسائل گھر بیٹھے حل ہو سکتے ہیں، جانیے اس کے چند دانے آپ کی زندگی کو کس طرح خوبصورت بنا سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میتھی دانہ کے استعمال سے آپ کے کون سے نسوانی مسائل گھر بیٹھے حل ہو سکتے ہیں، جانیے اس کے چند دانے آپ کی زندگی کو کس طرح خوبصورت بنا سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔