اہلیہ نے اپنی جان دے کر شہادت کا رتبہ پایا ۔۔ پاکستان آرمی کے جوڑے، کسی کا شوہر شہید ہوا تو کسی اہلیہ

پاکستان آرمی کے جوان جہاں ملک کی حفاظت میں اپنا خون اس مادر وطن پر بہا رہے ہیں وہیں اب خواتین فوجی افسران بھی پیچھے نہیں ہیں۔
آج آپ کو چند ایسے ہی بہادر خواتین اور مرد شہید افسران کے بارے میں بتائیں گے۔

میجر عرفان برچا:

گزشتہ روز پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹرسیاچن کے پہاڑوں میں کریش کرگیا تھا، جس کی وجہ سے پاکستانی فوج کے جوان میجر عرفان برچا اور میجر زیشان جہانزیب شہید ہو گئے تھے۔ سیاچن حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر عرفان برچا انتہائی مخلص، خوش گو، ملنسار طبیعت کے مالک تھے۔ ان کی خوش مزاجی ک اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کینیڈئین فلم میکر ایلیا سیکلے کہتی ہیں کہ جب میں پاکستان میں تھی تو عرفان نے ہماری رہنمائی کی تھی۔ عرفان ایک بادر اور نڈر پائلٹ تھے۔ عرفان کی شہادت پر کینیڈئین فلم میکر غمگین ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں عرفان اور ان کی اہلیہ موجود ہیں، عرفان اور اہلیہ دونوں پاکستانی فوج میں ہیں۔ جبکہ دونوں اپنی ذمہ داریاں خوب نبھانا جانتے ہیں۔

میجر عرفان نے کچھ ماہ قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آرمی ایوی ایشن چاپر بتلورو گلیشئیر کے اوپر سے جا رہی ہے۔ ریسکیو آپریشن آسان نہیں ہوتا ہے۔ جس طرح ان اونچے مقامات پر انسان اپنے آپ پر کچھ پابندیاں لگاتا ہے، اسی طرح مشین کو بھی ایک حد تک چلایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ماہ نور فرزند:

پاکستان ائیر فورس کی جوان آفیسر لیفٹینیٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند بھی کورونا وائرس کے باعث ہفتہ کے روز انتقال کر گئی تھیں۔ ڈاکٹر ماہ نور پاکستان ائیر فورس کی نوجوان پائلٹ آفیسر تھیں، جبکہ ان کی صلاحیتوں کی بنا پر انہیں بے حد کامیابیاں ملی تھیں۔ ڈاکٹر ماہ نور اور ان کے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ لیکن ماہ نورفرزند 8 ماہ کی حاملہ تھیں۔ جبکہ والد بھی اُس وقت آئی سی یو میں ٓتھے۔ڈاکٹر ماہ نور بھی میڈیکل فیلڈ کے ان جاںبازوں کے ساتھ شامل تھیں جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہےتھے اور اپنی

جان کا نظرانہ پیش کر دیا تھا۔ ڈاکٹر ماہ نور رواں ہفتے اپنے 8 ماہ کے بچے سمیت شہید ہو گئی تھیں۔ماہ نور کے شوہر کا کہنا تھا کہ ماہ نور مجھے فخر ہے کہ تم میری اہلیہ تھی۔ میں تمہارے قابل نہیں تھا۔ تم ایک فرشتہ تھی، جو پیار تمہارا میرے لیے تھا، وہ پیار مجھے کسی اور سے نہیں ملا۔ تم میرے جینے کی وجہ بنی، میرے آگے بڑھنے اور

کامیاب ہونے کی وجہ تم ہی تھی، جب میں اکیڈمی میں تھا تو اسی امید سے کلینڈر پر تاریخیں گنتا تھا کہ کب میں تم سے ملوں گا۔ تم ہی میرے جینے کی وجہ تھی۔

Ahliya Ne Jan De Kar Shahadat Pai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ahliya Ne Jan De Kar Shahadat Pai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ahliya Ne Jan De Kar Shahadat Pai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2700 Views   |   02 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

اہلیہ نے اپنی جان دے کر شہادت کا رتبہ پایا ۔۔ پاکستان آرمی کے جوڑے، کسی کا شوہر شہید ہوا تو کسی اہلیہ

اہلیہ نے اپنی جان دے کر شہادت کا رتبہ پایا ۔۔ پاکستان آرمی کے جوڑے، کسی کا شوہر شہید ہوا تو کسی اہلیہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اہلیہ نے اپنی جان دے کر شہادت کا رتبہ پایا ۔۔ پاکستان آرمی کے جوڑے، کسی کا شوہر شہید ہوا تو کسی اہلیہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔