سونف ایک خوشبودار چیز مگر اس کے فوائد ایسے کہ عقل دنگ رہ جائے

سونف کا استعمال عام طور پر کھانوں میں کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کھانے کے بعد تھوڑی مقدار میں سونف کا استعمال منہ کے اندر ہونے والی بو کو بھی دور کرتا ہے مگر اس کے اصل فوائد سے اب تک لوگ نا واقف ہیں ۔ سونف کو پان اور سپاری کا لازمی جز قرار دیا جاتا ہے اور بہت سارے لوگ اس کے استعمال کو ہاضمے کے لیے بھی کرتے ہیں- مگر اس کا زیادہ استعمال انسان کو اس کا عادی بنا دیتا ہے جو کہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے- اس لیے اس کے استعمال کے دوران اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے اس کے علاوہ سونف کس طرح مفید ثابت ہو سکتی ہے اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے -

1: دوران خون کو بہتر بناتا ہے

سونف کو چبانے کی صورت میں انسانی تھوک میں نائٹریٹ والے خامروں کے اضافے میں تیزی آتی ہے جو کہ انسان کے دوران خون کو معمول پر رکھتا ہے- اس لیے بلند فشار خون کے مریض اگر اپنے کھانے کے بعد تھوڑی مقدار میں سونف کو چبانے کی عادت اپنائيں تو اس سے دوران خون نارمل رہتا ہے -

2: خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے

سونف کے اندر ایسے فائبر موجود ہوتے ہیں جو کہ کولیسٹرول کو خون میں جذب ہونے میں مدد دیتے ہیں- اس سے خون میں کولیسٹرول کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے اور دل کے دورے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں -

3: چہرے کی جلد کی حفاظت کرتی ہے

سونف کے اندر ایسے وٹامن موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں جذب ہو کر خون میں سے زہریلے مادوں کو خارج ہونے میں مدد دیتے ہیں- جس سے خون صاف ہوتا ہے اور جلد پر چمک آتی ہے اس سے انسان اپنی عمر سے کم نظر آتا ہے- اس کے علاوہ یہ انسان کے اندر موجود ہارمون کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے جس سے جلد پر نکل آنے والے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-

4: بینائی کو بہتر بناتی ہے

سونف کے اندر وٹامن اے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ آنکھوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے- اس وجہ سے قدیم زمانے سے ہی سونف کا استعمال آنکھوں میں ہونے والے موتیے کو دور کرنے کے لیے بھی کیا جاتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بینائی کو بھی بہتر بناتی ہے-

5: سائنس کی بیماری میں اکسیر ہے

سائنس نامی بیماری جو کہ ناک اور سانس کی دیگر نالیوں کی سوزش کے سبب ہوتی ہے جس میں بار بار نزلہ زکام کی کیفیت اور ناک کے بند ہو جانے کی تکلیف دہ صورتحال پیدا ہوتی ہے- اس کے لیے سونف کا استعمال ایک اکسیر کی حیثيت رکھتا ہے کیوں کہ سونف میں موجود اجزا اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتے ہیں اور اس سے سانس لینے کے عمل میں آسانی پیدا ہوتی ہے-

6: قبض اور بدہضمی کے لیے مفید ہے

بدہضمی کی صورت میں سونف کا استعمال گیسٹرک انزائم کو بڑھاتا ہے جس سے بدہضمی کی کیفیت کا خاتمہ ہوتا ہے اور پیٹ کے درد میں بھی آرام آتا ہے- اس کے علاوہ سونف کا قہوہ قبض جیسے تکلیف دہ مرض میں آرام دیتا ہے-
بشکریہ: ہماری ویب

Sounf Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounf Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounf Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6962 Views   |   08 Mar 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

سونف ایک خوشبودار چیز مگر اس کے فوائد ایسے کہ عقل دنگ رہ جائے

سونف ایک خوشبودار چیز مگر اس کے فوائد ایسے کہ عقل دنگ رہ جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونف ایک خوشبودار چیز مگر اس کے فوائد ایسے کہ عقل دنگ رہ جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔