بالوں میں خشکی ایک عام مسئلہ ہے یہ گرمی ہو یا سردی کسی بھی موسم میں ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ سے بال جھڑنا، بالوں میں سفید خشکی نظر آنا عام نشانیاں ہیں، اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے آپ نے کئی قسم کے مہنگے مہنگے شیمپو استعمال کئے ہوں گے، مگر اس کا فائدہ اتنا نہیں ملا ہوگا۔
آج ہم بتانے جا رہے ہیں چند ایسے طریقے جن سے آپ گھر بیٹھے ایسے شیمپو بنا سکتے ہیں جن سے ہو جائے گا خشکی کا ایک دم خاتمہ وہ بھی بنا زیادہ پیسے خرچ کئے۔
بیکنگ سوڈا شیمپو
بیکنگ سوڈا آپ کے سر کی جلد سے غیر ضروری تیل اور گندگی کو دور کر سکتا ہے اگر بالوں سے خشکی دور کرنے ہے تو ایک کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک کپ پانی میں گھولیں اس میں 2 سے 3 قطرے روزمیری اسنشئیل آئل شامل کریں، اس اسے اچھی طرح مکس کریں اور اس گھر کے بنے شیمپو سے اپنے بال دھو لیں، بس پھر دیکھیں کیسے خشکی کا جڑ سے خاتمہ ہوتا ہے، اسے ہفتے میں 3 بار ضرور استعمال کریں۔
سیب کے سرکے سے شیمپو
سیب کا سرکہ آپ کی سر کی جلد کے کھلے مسام بند کرنے میں مددگار ہے، اس کے لئے آپ کو ایک سے دو کپ سیب کا سرکہ لے کر اسے سر پر چھڑک کر مساج کرنا ہے کہ جڑوں سے سِروں تک بال بھیگ جائیں یہ آپ کے بالوں کو چمکدار بنائے گا ان سے خشکی اور گندگی کو دور کرے گا اور بال ہو جائیں گے ایک دم چکدار اور خشکی سے پاک۔
لیموں اور بادام کے تیل کا شیمپو
بالوں سے خشکی دور کرنی ہے مگر چاہتے ہیں یہ مضبوط بھی رہیں تو لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ آپ کے سر سے خشکی کے ساتھ ساتھ غیر ضروری تیل کو بھی صاف کر سکتا ہے اور اگر اس میں بادام کے تیل کے چند قطرے ملا لیں تو یہ بالوں کو مضبوط بنا سکتا ہے، اس لئے خشکی دور اور بالوں کی مضبوطی کے لئے لیموں اور بادام کا تیل ملا کر استعمال کریں۔
شہد والا شیمپو
آپ سوچ رہے ہوں گے شیمپو میں شہد یہ کیسے ممکمن ہے، دراصل شہد میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل پراپرٹیز شامل ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے اس کا استعمال آپ کے سر سے کسی بھی قسم کے فنگل اور بیکٹیریا کا خاتمہ ممکن ہے اس لئے اگر ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے شیمپو کی طرح بالوں پر استعمال کریں، آپ کے سر سے خشکی کا ہو جائے گا ایک دم خاتمہ اور بال بن جائے گے چمکدار۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Se Khushki Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Se Khushki Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.