خبر دار!غذا میں شامل یہ تین سفید زہر کہیں آپ کو بیمار نہ کر دیں

زہر کا نام سنتے ہی انسان کا خوف میں مبتلا ہوجانا ایک فطری عمل ہے اور یہ پڑھ کر یہ آپ کی روزمرہ غذا کا حصہ ہے تو پریشانی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ آپ ان کی غذائیت جانے بغیر انہیں خوراک میں شامل رکھتے ہیں جو کہ آپ کے لیے کسی طور بھی صحت بخش نہیں۔ یوں تو کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان کا باعث بنتی ہے۔ مگر ان تین اجزائ کا استعمال اگر اعتدال میں نہ ہو تو یہ کئی طرح کے امرض جن میں کینسر، بلڈ پریشر، ہڈیوں کی بیماریاں، ذیابیطس اور امرض قلب کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔ جانتے ہیں کہ یہ کون سے ہیں۔

ریفائنڈ شوگر(سفید چینی)

ہم جتنی بھی غذا کھاتے ہیں ان میں سب سے غیر صحت بخش چیز چینی ہے جوکہ سفید زہرمیں سر فہرست ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق ایک صحت مند انسان کی دن بھرکے لیے چینی کی تجویز کردہ مقدار صرف 25 گرام یعنی 5 چائے کے چمچ کے برابر ہے۔ اس کے نقصان کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی کیلوریز سے بھر پورمگرغذا ئیت سے خالی ہوتی ہے اسی لیے اسے صرف کیلوریز کہا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال جسم کے میٹاولزم پر نہایت منفی آثر ڈالتا ہے اورکئی خطرناک امرض جن میں موٹاپا، جگر کے امرض، ٹائپ ٹوذیابیطس اور کینسر کے خدشے کو بڑھاتا ہے۔ چینی کے خون میں شامل ہونے سے قبل نظام انہضام اسے دو طرح کی سادہ چینی گلوکوزاور فریکٹوزمیں تقسیم کر دیتا ہے۔ جو لوگ چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں موجود فریکٹوز چکنائی میں تبدیل ہوکر جگر پر جمنا شروع ہوجاتی ہے اورلبلبہ میں انسولین کی کرکردگی متاثر ہونے لگتی ہے جس سے ٹائپ ٹوذیا بیطس کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔

ریفائنڈ سالٹ (نمک)

سوڈیم کلورائیڈ جسے حرف عام میں نمک کہا جاتا ہے، کھانوں میں ذائقہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دو عناصر سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب ہے ان دونوں کی مناسب مقدارصحت کے لیے نہایت ضروری ہے لیکن اگریہ ضرورت سے زائد ہوجائے تو صحت کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ یہ اس زہر کے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ماہرین غذا ئیت دن بھر کے لیےصرف 1.5 گرام نمک تجویز کرتے ہیں۔ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ سوڈیم اوراس کے ساتھ ہی مساوی اہمیت کا حامل کلورائیڈ خلیوں کے باہر پانی اور حل شدہ مادوں کے توازن کو بر قراررکھتے ہیں۔ اور صحیح معنوں میں دل کے افعال اورعصبی حرکات سمیت تمام اہم جسمانی وظائف کا انحصار اس توازن پر ہوتا ہے۔ انسانی جسم کے ٹشوزنمکین پانی میں گھرے رہتے نمک کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی اتنی ہی پانی کی ضرورت ہوگی تاکہ نمک اس میں حل ہوسکےسوڈیم کا توازن برقراررکھنے میں گردے اہم کردار رہے۔ جب سوڈیم کی مقدار بڑھتی ہےتو گردے اس کو خارج نہیں کر پاتے اور سوڈیم پانی روک کرخون کا حجم بڑھا دیتا ہے اور جب خون شریانوں اور وریدوں سے گزرتا ہے تو ان پر دبائو بڑھتا ہے اور اس طرح بلڈ پریشر میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اور یہی بعد میں ذیابیطس سمیت دل کے امراض کو جنم دیتا ہے۔

میدہ

جسے سفید زہر بھی کہا جاتا ہے تقریباً ہر گھرکی ضرورت بن چکا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جیسے ڈبل روٹی، بسکٹ، کیک، برگر، پیزا اورمیدے کے پراٹھے وغیرہ۔ یہ فائبر نہ ہونے کی وجہ سے جلد ہضم ہوکرجسم میں گلوکوز کی سطح کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے انسولین کا زائد اخراج ہوتا ہے۔ جگر اور جسم کے پٹھے ایک حد تک اس گلوکوز کو استعمال کر پاتے ہیں اور بقیہ جسم میں چربی کی صورت جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جوآج کے دور میں موٹاپے کی سب سی بڑی وجہ ہے اور یہی آگے چل کر کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ کیونکہ اس میں فائبر، وٹامنز اورمنرلز نہیں ہوتے اسی بنا پر یہ صرف اضافی کیلوریز ہے اور جلد ہضم ہو کربے وقت کی بھوک کو جگاتے ہیں۔

3 Sufaid Zehr Ap Ko Bemar Na Kar Dain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 3 Sufaid Zehr Ap Ko Bemar Na Kar Dain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Sufaid Zehr Ap Ko Bemar Na Kar Dain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3591 Views   |   15 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

خبر دار!غذا میں شامل یہ تین سفید زہر کہیں آپ کو بیمار نہ کر دیں

خبر دار!غذا میں شامل یہ تین سفید زہر کہیں آپ کو بیمار نہ کر دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خبر دار!غذا میں شامل یہ تین سفید زہر کہیں آپ کو بیمار نہ کر دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔