بال ہمارے سر کا تاج ہوتے ہیں جب گرنے لگیں تو مسائل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔ انگریزری دوائیوں کا استعمال نئے مسائل کو جنم دے سکتاہے ۔ بہت سارے لوگ کیمیکلز اور دوائیوں سے دور رہتے ہیں مگر وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے پریشان نظر آتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے مسائل آسان زبان میں اور سستے ترین ہوں تاکہ وہ انہیں نہ صرف سمجھ سکیں بلکہ استعمال کرکے اپنے مسائل کو سلجھا سکیں ۔
چھ سے آٹھ قطرے لیموں کا رس ایک عدد انڈے میں اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس سے پورے سر کا ہلکا مساج کریں ۔ تقریباً ایک سے دو گھنٹے بعد سر کو کسی ہربل شیمپو سے دھولیں ۔ اسے آپ کے بالوں میں مضبوطی اور چمک آئیگی ۔
ہمیشہ ہلکا شیمپو استعمال کریں اور ہفتہ میں دوبار کنڈشنر کا استعمال کریں ۔ آملہ اور شیکاکائیکی پاؤڈر کو دھی میں مکس کریں یہ ایک اچھا کنڈشنر ہے ۔
سرسوں کے تیل میں مہندی کے پتوں کو اُبالیں اور بالوں میں لگائیں ۔یہ بالوں کی افزائش کے لئے بہت ہی مفید نسخہ ہے ۔
روزانہ دس سے بارہ گلاس پانی پئیں، سبزیوں ،پھلوں اور دودھ کا استعمال زیادہ کریں۔
لیموں کے چھلکے پوری رات پانی میں بھگوئیں اور صبح اس پانی سے سر دھو لیں ۔ بالوں میں چمک اور جان آجائیگی ۔
بالوں میں لیموں کار س یا سرکہ ملیں اور تقریباً ایک گھنٹے بعد دھولیں ۔ اس سے بالوں میں چمک آئیگی ۔
We've come up here with an easy hair fall solution at home in Urdu.
Let's read on.
Our hair are the crown of our head. When they tend to fall, it can lead to different problems such as low confidence, personality effect and additional spending of money. Use of various anti-biotic, English or Greek medications can lead to many other problems as well.
Following are some exclusive hair fall tips at home in Urdu. Try these tips if you want to stop falling hair.