بس یہ چیز گملے میں دبائیں ۔۔ ایلوویرا کا پودا گھر میں جلدی بڑا کرنے کے کچھ ایسے راز جو باغ کے مالی بتاتے ہیں؟

ایلووویرا کے پودے کا استعمال اب حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ اس کی افادیت ہے چاہے وہ کمرشل سکیل پر ہو یا گھریلو، ایلوویرا سب کا پسندیدہ پودا بن گیا ہے۔ آج کل تو لوگ اس کو پلاسٹک کی بوتلوں میں بھی اگا لیتے ہیں۔ لیکن اس کے نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں کہ پودا بڑھ نہیں رہا جبکہ زیادہ تر لوگوں کے گھروں میں یہ پودا دن بہ دن پروان چڑھتا رہتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کیسے آپ اس پودے کو جلدی اگا سکتے ہیں اور اس کی نشوونما بڑھا سکتے ہیں۔ جانیئے وہ خُفیہ باتیں جو نرسری پر کام کرنے والی مالی بتاتے ہیں:

راز:

٭ ایلوویرا کا پودا صحراؤں میں اگنے والا پودا ہے جس کو بڑھنے کے لئے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لئے اس پودے کو روزانہ پانی نہیں دینا چاہیئے، البتہ اس کو سورج کی روشنی اور دھوپ میں لازمی رکھیں، اس کی غذا سورج کی روشنی سے جلد بنتی ہے اور یوں اس کی پتیاں موٹی گودے دار ہوتی ہیں۔
٭ ایلوویرا کے بیج کم ہی لوگ جانتے ہیں، مگر یہ بازار میں بہت آسانی سے مل سکتے ہیں، ان کو اگر گملے میں دبائیں تو اس سے یہ پودا جلدی اگتا ہے، کیونکہ عموماً لوگ ایک دوسرے کے گھروں کو اُگا ہوا ایلوویرا یا ایک شاخ اس کی جڑ سے نکال کر اگاتے ہیں اور اسی جڑ سے یہ پودا بڑھتا رہتا ہے، البتہ اگر بیج سے پودا اگائیں تو اس کی ہر شاخ میں ایک سے دو اور دو سے چار کی گنتی میں یہ بڑھتے ہیں۔
ایلو ویرا میں اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے موجود ہوتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر، شوگر اور وزن کو کنٹرول کرتا ہے، سن برن کو ختم اور دل کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ اس کے بے شمار فائدے ہیں، یہ ہڈیوں کی مضبوطی، زچہ و بچہ کی صحت کے لئے بھی بہت فائدے مند ہے۔ ایلوویرا کا پودا آپ کو بازار سے 350 روپے میں آسانی سے مل جاتا ہے۔ ایک چھوٹے سے پودے کو لے کر کسی بڑے گملے میں ڈال دیں، اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ 2 ماہ بعد چھوٹا پودا بڑے پودے میں بدل جائے گا، ایک بات زیرِ غور رہے کہ ایلوویرا کے پودے کو بڑھنے کے لئے زیادہ جگہ چاہیئے ہوتی ہے اس لئے چھوٹے گملے کے پودے کو بھی بڑے گملے میں رکھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

گھر میں ایلوویرا کا پودا رکھنے کی اہم وجہ:

٭ ایلوویرا این سی بی آئی کی ریسرچ بتاتی ہے کہ: یہ پودا جس گھر میں ہوتا ہے اس گھر کے لوگوں کا مدافعتی نظام قدرے بہتر ہوتا ہے اور وہ جسمانی طور پر زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے یا کچن میں کام کرتے وقت آپ کا ہاتھ جل جائے تو فوری تازہ ایلوویرا کا جیل نکال کر اس پر لگا لیں جلد پر نہ کوئی نشان رہے گا اور نہ جلن ہوگی۔
٭ ویٹرو ریسرچ آف ایلوویرا کے مطابق: '' ایلوویرا کا پودا گھر میں رکھنے سے وائرل انفیکشن اور اس قسم کے دیگر جراثیم اور فنگل انفیکشن جیسی بیماریاں گھر میں نہیں آتی ہیں۔
٭ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جس کا معدہ خراب ہو یا پیٹ کے دیگرمسائل ہوں وہ کچھ دیر اس پودے کے پاس کھڑا ہو کر اس کی خوشبو کو سونگھے تو اس سے بھی جسم کو راحت ملتی ہے۔
٭ مصری، افریقی اور یونانی تہذیبوں میں ایلوویرا کو گھر کے اندر رکھنا بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ ان کے یہاں یہ گُڈ لک کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔
اس کی موجودگی گھر سے حشرات کو بھگانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس جگہ ایلوویرا اُگتا ہے وہاں حشرات بہت کم ہوتے ہیں۔

Alovera Ka Poda Jaldi Bara Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Alovera Ka Poda Jaldi Bara Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alovera Ka Poda Jaldi Bara Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6192 Views   |   14 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بس یہ چیز گملے میں دبائیں ۔۔ ایلوویرا کا پودا گھر میں جلدی بڑا کرنے کے کچھ ایسے راز جو باغ کے مالی بتاتے ہیں؟

بس یہ چیز گملے میں دبائیں ۔۔ ایلوویرا کا پودا گھر میں جلدی بڑا کرنے کے کچھ ایسے راز جو باغ کے مالی بتاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بس یہ چیز گملے میں دبائیں ۔۔ ایلوویرا کا پودا گھر میں جلدی بڑا کرنے کے کچھ ایسے راز جو باغ کے مالی بتاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔