کربلا بھی جائیں اور خانہ کعبہ بھی ۔۔ پاکستان کی پہلی بس سروس، جو حاجیوں کو کربلا کے راستے سے لے جاتی تھی

آج کے دور میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے کہ انسان بس کے راستے دو تین ممالک کا سفر کر سکتا ہے، خاص کر پاکستان جیسے ملک میں۔

آج آپ کو ایک ایسی ہی بس سروس کے بارے میں بتائیں گے، جو کہ پاکستان سے کربلا کے راستے مدینہ اور مکہ جاتی تھی۔

دراصل 1970 کے دور میں جب پاکستان میں ہوائی سفر اس حد تک عام نہ تھا اور نہ یہاں مکمل طور پر آپریشنل ہوا تھا، اس وقت حاجی بذریعہ بس سروس، یا سمندر کے راستے ہی حج کا سفر طے کرتے تھے۔

حتیٰ کہ عمرے کے لیے بھی اسی بس سروس کا انتخاب کیا جاتا تھا، اب آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ بس سروس، کس طرح پاکستان سے سعودی عرب لے جا سکتی ہے؟

تو جناب یہ بس سروس نیشنل عوامی بس سروس کے نام سے جانی جاتی تھی جو کہ 1970 سے 1976 کے عرصے میں خاصی عام تھی۔ اس بس سروس کا آغاز بلوچستان میں ہوا تھا۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان سے نکلنے والی یہ بس کئی دنوں کا فاصلہ طے کر کے حج بیت اللہ پر آ کر رکتی تھی۔
اس بس سروس کا آغاز بلوچستان سے ہوتا تھا، جو کہ بذریعہ افغانستان، ایران، بغداد، نجف شریف، کربلا، بصرہ، روضہ غوث پاک، کویت، سعودی عربیہ، مدینہ منورہ، مکہ معظمہ، حج بیت اللہ پہنچتی تھی۔

یہ ممالک کے نام اسی بس پر لکھے گئے ہیں، جبکہ آگے کوئٹہ میں موجود بس سروس کا پتہ بھی درج ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بس سروس جا سعودی عرب رہی ہے، اور اس کے راستے میں نجف، کربلا سمیت کئی مقدس مقامات بھی آ رہے ہیں، جو کہ یقینی طور پر مسلمانوں کے لیے کسی خوشگوار سفر سے کم نہیں۔

Pakistan Ki Pehli Bus Service

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistan Ki Pehli Bus Service and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistan Ki Pehli Bus Service to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5330 Views   |   16 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کربلا بھی جائیں اور خانہ کعبہ بھی ۔۔ پاکستان کی پہلی بس سروس، جو حاجیوں کو کربلا کے راستے سے لے جاتی تھی

کربلا بھی جائیں اور خانہ کعبہ بھی ۔۔ پاکستان کی پہلی بس سروس، جو حاجیوں کو کربلا کے راستے سے لے جاتی تھی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کربلا بھی جائیں اور خانہ کعبہ بھی ۔۔ پاکستان کی پہلی بس سروس، جو حاجیوں کو کربلا کے راستے سے لے جاتی تھی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔