مجھے جو برا کہتا ہے میری بیوی ان سے لڑ جاتی ہے ۔۔ سب کچھ چھوڑ کر امیر لڑکی نے کیوں اپنے باورچی سے شادی کی، کم عمر لڑکی سے شادی پر لوگ اسے کیا کہتے ہیں؟

یہ میرے لیے سب سے بڑھ کر ہیں۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس بیوی کے جس کی محبت کی شادی کو لوگ پسند نہیں کرتے اور انہیں باتیں سناتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس انوکھے جوڑے کی کہانی جسے سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں رہے گا۔

جی ہاں تو ہوا کچھ یوں کہ 51 سالہ غلام محمد اس امیر خاتون کے ہاں ملازم تھے اور ان کا کام تھا کہ یہ اپنی میڈم کو اچھے اچھے کھانے پکا کر دیں مگر غلام محمد کہتے ہیں کہ کھانا بنانے سے پہلے میں انہیں دیکھ لیتا تھا تو میں جو بھی بناؤں بہت لذیز بنتا تھا یہی وجہ ہے کہ میرے کھانوں سے ہی متاثر ہو کر انہوں نے مجھے جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ان سب باتوں کے جواب میں دوران انٹرویو ان کی اہلیہ 25 سالہ صائمہ کا کہنا تھا کہ مجھے ان سے اس قدر محبت ہو گئی کہ میں نے ہی انہیں شادی کی آفر کر ڈالی اور تو اور اس فیصلے پر گھر والوں نے اور دوست احباب نے بہت کچھ کہا پر میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی یہی نہیں اب بھی جب میرے ساتھ انہیں کوئی دیکھتا ہے تو ہنستا ہے تو میں ان سے لڑجاتی ہوں کیونکہ میرے لیے تو یہ ہیرو سے بھی بڑھ کر ہیں۔

اپنی اتنی تعریفیں سن کر غلام محمد جذباتی ہو گئے، کہنے لگے کہ جب میرے لیے یہ دنیا سے لڑتی ہے تو میں اسے کہتا ہوں کہ پگلی میں اتنا بھی کوئی خوبصورت نہیں۔ مجھے تو آج بھی اپنی قسمت پر یقین ہی نہیں آتا، میں تو زمین پر موجود ایک مٹی تھا جسے انہوں نے آسمان پر پہنچا دیا۔ مزید یہ کہ صائمہ کہتی ہیں کہ میں انہیں گھر میں لال گلاب کہتی ہوں، انہی کی وجہ سے میرا گھر مہکتا رہتا ہے۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ غلام محمد یہ کہتے ہیں کہ میں ان کا گلاب ہوں لیکن میرے لیے تو یہ پورا جہاں ہیں، انہیں کی نظر سے میں اس دنیا کو دیکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات سید زین باسط علی یوٹیوب چینل سے اخذ کی گئی ہے۔

Meri Biwi Sab Se Larr Jati Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Meri Biwi Sab Se Larr Jati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meri Biwi Sab Se Larr Jati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2856 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مجھے جو برا کہتا ہے میری بیوی ان سے لڑ جاتی ہے ۔۔ سب کچھ چھوڑ کر امیر لڑکی نے کیوں اپنے باورچی سے شادی کی، کم عمر لڑکی سے شادی پر لوگ اسے کیا کہتے ہیں؟

مجھے جو برا کہتا ہے میری بیوی ان سے لڑ جاتی ہے ۔۔ سب کچھ چھوڑ کر امیر لڑکی نے کیوں اپنے باورچی سے شادی کی، کم عمر لڑکی سے شادی پر لوگ اسے کیا کہتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے جو برا کہتا ہے میری بیوی ان سے لڑ جاتی ہے ۔۔ سب کچھ چھوڑ کر امیر لڑکی نے کیوں اپنے باورچی سے شادی کی، کم عمر لڑکی سے شادی پر لوگ اسے کیا کہتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔