Climb Stairs to Lower Blood Pressure and Strengthen Leg Muscles

سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ؟
فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل قرار دیا جاتا ہے جو شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ جان لیوا حد تک بڑھا دیتا ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اس مسئلے سے ادویات کی بجائے مفت بھی قابو پاسکتے ہیں۔ جی ہاں یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ، جس کے مطابق بلڈ پریشر کے مسئلے سے صرف سیڑھیاں چڑھ کر بھی نمٹا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کی عادت ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ درمیانی عمر کے افراد کی ٹانگوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کی خواتین کے ہارمونز کے نظام میں تبدیلیوں سے عضلاتی اور مسلز کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم سیڑھیاں چڑھنے کو عادت بناکر ورزش کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں خون کی شریانوں میں ہی بہتری نہیں آتی بلکہ بلڈ پریشر میں کمی اور شریانوں کی اکڑن کم ہوتی ہے، شریانوں پر چربی کم ہوتی ہے، ہڈیوں کا بھربھرا پن جیسا مرض بھی دور ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں ایک معمولی سی تبدیلی جیسے سیڑھیاں چڑھنا عمر بڑھنے سے عضلاتی نظام اور ٹانگوں کے مسلز پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک تحقیق کے دوران درمیانی عمر کی خواتین کا جائزہ لیا گیا جو کہ ایک ہفتے میں چار دن 192 سیڑھیاں دن بھر میں دو سے پانچ بار چڑھتی اترتی تھیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت کے نتیجے میں بلڈ پریشر اور شریانوں کی اکڑن میں کمی آئی جبکہ ٹانگوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوا۔

Source : Htv

In the article "Climb Stairs to Lower Blood Pressure and Strengthen Leg Muscles”, blood pressure, and leg strength in postmenopausal women with stage 2 hypertension," results are provided from a study involving Korean postmenopausal women who trained four days a week, climbing 192 steps two to five times a day. The study concluded that stair climbing led to reductions in arterial stiffness and blood pressure and increases in leg strength in stage 2 hypertensive postmenopausal women. Climbing stairs can lower blood pressure and strengthening leg muscles, study. According to a new study, climbing stairs could not only lower blood pressure but also builds leg strength, particularly in postmenopausal women with estrogen deficiency who are more powerless to vascular and muscle issues.

Climb Stairs To Lower Blood Pressure And Strengthen Leg Muscles

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Climb Stairs To Lower Blood Pressure And Strengthen Leg Muscles and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Climb Stairs To Lower Blood Pressure And Strengthen Leg Muscles to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3902 Views   |   03 Apr 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

Climb Stairs to Lower Blood Pressure and Strengthen Leg Muscles

Climb Stairs to Lower Blood Pressure and Strengthen Leg Muscles ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Climb Stairs to Lower Blood Pressure and Strengthen Leg Muscles سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔