گرم دودھ تو آپ کے گھر میں بھی پیا جاتا ہوگا آج جانئے ٹھنڈے دودھ کے کچھ حیران کن فائدے

ٹھنڈے دودھ کے صحت کے فوائد:

سم کو صحت مند رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک اور معدنیات ،اور وٹامنز کی صحیح مقدار کا استعمال بھی ضروری ہے۔ آپ اپنے روزمرہ کے معمولات میں بہت سی چیزیں کھاتے ہیں لیکن شاید آپ ان کے فوائد سے واقف نہ ہوں۔ جیسا کہ آپ روزانہ دودھ پیتے ہیں۔ یہ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ دودھ میں پروٹین، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم اور تمام ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ لیکن آپ نے گرم یا سادہ دودھ ہی زیادہ پیا ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹھنڈا دودھ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ آپ خود اس کا تجربہ کر کے دیکھ سکتے ہیں، آپ اس میں کوئی بھی فلیور ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔ تو آئیے آج جانتے ہیں ٹھنڈا دودھ پینے کے کچھ فوائد ۔

وزن کم کرنے میں مددگار:

آپ ٹھنڈا دودھ پی کر بھی وزن کم کر سکتے ہیں۔ ہے نا حیران کن بات وہ کیسے یہ یہاں جانیئے! ٹھنڈے دودھ کو ہضم کرنے کے لیے جسم معمول کے درجہ حرارت پر واپس آنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب جسم کا درجہ حرارت نارمل ہو جاتا ہے تو اس دوران بہت سی کیلوریز جل جاتی ہیں۔ اس لیے آپ اس کے استعمال سے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹھنڈا دودھ پینے سے بھی آپ کا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک کچھ کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے استعمال سے آپ زیادہ کھانے سے بھی بچ سکتے ہیں۔

تیزابیت سے نجات :

ٹھنڈا دودھ آپ کے معدے کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ آپ کے پیٹ کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ اس سے آپ کو قبض کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ پیپٹک السر کی وجہ سے ہونے والے پیٹ کے درد کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ کو قبض کا مسئلہ ہے تو آپ کو روزانہ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا چاہیے۔

جلد کو روشن اور چمکدار کرتا ہے:

ٹھنڈا دودھ الیکٹرولائٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ دودھ جسم کو پانی کی کمی سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کو پانی کی کمی نہیں ہوگی۔ آپ ٹھنڈا دودھ پی کر اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھ سکتے ہیں۔ یہ جلد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کا استعمال آپ کی جلد کو روشن اور چمکدار بناتا ہے۔

بطور انرجی ڈرنک استعمال کریں:

اگر آپ جم جاتے ہیں تو گھنٹوں پسینہ بہانے کے بعد آپ ٹھنڈے دودھ کو انرجی ڈرنک کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ کمرشل انرجی ڈرنکس آپ کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ اس لیے آپ اسے انرجی ڈرنک کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ کیلوریز، وٹامنز، منرلز، پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم جیسے غذائی اجزاء دودھ میں پائے جاتے ہیں۔ یہ غذائی اجزاء آپ کو فوری توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

کس وقت ٹھنڈا دودھ نہ پئیں:

ٹھنڈا دودھ جسم کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اس کے استعمال سے پہلے وقت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ آپ کو دن میں ہی ٹھنڈا دودھ پینا چاہیے۔ رات کو اس کا استعمال نیند کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے گرمی کے موسم میں ہی استعمال کریں۔ سردیوں میں اسے پینے سے کھانسی اور فلو یا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔

Cold Milk Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cold Milk Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cold Milk Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2472 Views   |   23 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گرم دودھ تو آپ کے گھر میں بھی پیا جاتا ہوگا آج جانئے ٹھنڈے دودھ کے کچھ حیران کن فائدے

گرم دودھ تو آپ کے گھر میں بھی پیا جاتا ہوگا آج جانئے ٹھنڈے دودھ کے کچھ حیران کن فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرم دودھ تو آپ کے گھر میں بھی پیا جاتا ہوگا آج جانئے ٹھنڈے دودھ کے کچھ حیران کن فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔