شادی کے لئے شوبز بھی چھوڑ دیا لیکن۔۔ شوہر نے اداکارہ نرگس پر تشدد کیوں کیا؟

"انسپکٹر ماجد بشیر ہر روز میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔ آج اُس نے میری بہن پر اس قدر تشدد کیا کہ اس کی حالت بگڑ گئی۔"

یہ کہنا ہے خرم بھٹی کا جو پاکستانی تھیٹر کی نامور اداکارہ نرگس کے بھائی ہیں۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں پیش آنے والے اس واقعے میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے پیسوں کے تنازع پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع پولیس کو نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے دی۔ خرم نے ون فائیو پر کال کر کے بتایا کہ تشدد کے مسلسل واقعات کے باعث نرگس کی صحت پر بُرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد نرگس تھانے تو آئیں، لیکن ابھی تک کوئی درخواست درج نہیں کرائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر درخواست دی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔ پاکستان کی مشہور رقاصہ اور اسٹیج کی ملکہ سمجھی جانے والی نرگس نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا، اور اپنے متنازعہ رقص کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔

2024 میں شوبز انڈسٹری کے تنازعات میں ایک اور بڑا اضافہ، مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا گیا۔

Nargis Par Shohar Ka Tashaddud

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nargis Par Shohar Ka Tashaddud and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nargis Par Shohar Ka Tashaddud to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   11173 Views   |   02 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

شادی کے لئے شوبز بھی چھوڑ دیا لیکن۔۔ شوہر نے اداکارہ نرگس پر تشدد کیوں کیا؟

شادی کے لئے شوبز بھی چھوڑ دیا لیکن۔۔ شوہر نے اداکارہ نرگس پر تشدد کیوں کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے لئے شوبز بھی چھوڑ دیا لیکن۔۔ شوہر نے اداکارہ نرگس پر تشدد کیوں کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔