کم خوراک اور ورزش کے باوجود وزن میں اضافہ۔۔ موٹاپے کا شکار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں کون سی اہم وجہ سامنے آگئی؟

خواتین وزن کم کرنے کیلیئے نہ جانے کتنے جتن کرتی ہیں کھانا پینا کم کرتی ہیں، ورزش کرتی ہیں، نت نئے طریقوں پر عمل کرتی ہیں اور ان سب کے بعد کہیں جا کر انکے وزن میں کمی آتی ہے۔

لیکن کچھ خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ جتنی بھی محنت یا کوشش کرلیں ان کا وزن کم نہیں ہوتا بلکہ موٹاپہ برقرار ہی رہتا ہے۔

اب ایسے میں اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ، ان کا وزن کیوں کم نہیں ہورہا یا اسکی کیا وجہ ہے وغیرہ وغیرہ۔ تو آج ہم آپ کے ساتھ اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق پیش کر رہے ہیں جس میں اس مسئلے کی اہم وجہ بتائی گئی ہے۔

یہ بات سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے اور اس تحقیق کے نتائج "جرنل نیچر کمیونیکیشن" میں شائع ہوئے۔

عام طور پر جو بات لوگوں کو معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ، زیادہ جسمانی وزن کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مگر باسل یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت ہوا کہ یہ عمل الٹا بھی ہوسکتا ہے یعنی جسم میں انسولین کی کمی بھی موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق، اگر انسولین بننے کا عمل متاثر ہو، جیسا ذیابیطس ٹائپ 2 کے ابتدائی مراحل میں ہوتا ہے، تو جسمانی وزن میں اضافے کا امکان بھی بڑھ سکتا ہے۔

اس تحقیق میں ایک اہم جسمانی انزائم پی سی 3/1 پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جو متعدد ہارمونز کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اگر یہ انزائم درست طور پر کام نہ کرے تو حد سے زیادہ بھوک لگنے اور موٹاپے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ، اس سے معلوم چلتا ہے کہ انسولین کی مقدار میں کمی سے ذیابیطس کا خطرہ ہی لاحق نہیں ہوتا بلکہ جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   682 Views   |   06 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کم خوراک اور ورزش کے باوجود وزن میں اضافہ۔۔ موٹاپے کا شکار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں کون سی اہم وجہ سامنے آگئی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کم خوراک اور ورزش کے باوجود وزن میں اضافہ۔۔ موٹاپے کا شکار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں کون سی اہم وجہ سامنے آگئی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.