ماں نہیں بننا چاہتی کیونکہ۔۔ عورت ہونے کے باوجود مشہور اداکارائیں ماں بننے سے کیوں کتراتی ہیں؟

بچے اللہ کی نعمت ہوتے ہیں اور انسان کی اولین خواہش میں سے اولاد سب سے اہم خواہش ہوتی ہے۔ خاص طور پر خواتین کو بچوں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے کیونکہ اللہ نے ان میں شروع سے ہی ممتا ڈال رکھی ہوتی ہے۔ البتہ کچھ وجوہات کی بناء پر خواتین ماں بننے سے کتراتی ہیں۔ ایسے بیانات پر انھیں تنقید کا سامنا بھی کا پڑتا ہے۔ اس آرٹیکل میں اس موضوع پر بات کریں گے اور جانیں گے کہ اس بات کی سچائی کیا ہے۔

ماضی کی ایک اداکارہ عارفہ صدیقی اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔ عارفہ ے کیرئیر کے عروج پر خود سے 30 برس بڑے شخص سے شادی کی اور ان کے انتقال کے بعد اتنے ہی چھوٹےآدمی سے شادی کی البتہ ان کے بچے نہیں ہیں اور وہ بچوں کی خواہش بھی نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں عارفہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو بچے اور ان کا شور شرابہ نہیں پسند اور وہ دونوں سکون سے جینا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نادیہ افگن پر بچوں کی پرورش کو بڑی ذمہ داری قرار دینے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انھوں نے اس بات کی وضاحت پیش کی کہ وہ کئی بار مس کیرج سے گزر چکی ہیں اور بے اولادی کے ناکام علاج کا صدمہ بھی جھیل چکی ہیں اس وجہ سے اب وہ بچہ گود لینے یا پیدا کرنے سے گھبراتی ہیں۔

سوناکشی سنہا بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں تاہم اپنے ہم عصر اداکاراؤں کی طرح سوناکشی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ اس حوالے سے سوناکشی کہتی ہیں کہ انھیں شادی یا بچوں سے کوئی لگاؤ نہیں وہ اپنی زندگی اور کام میں ہی خوش ہیں۔

Ye Adakaraen Maa Kyun Nahi Banna Chahteen

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ye Adakaraen Maa Kyun Nahi Banna Chahteen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Adakaraen Maa Kyun Nahi Banna Chahteen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2389 Views   |   21 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماں نہیں بننا چاہتی کیونکہ۔۔ عورت ہونے کے باوجود مشہور اداکارائیں ماں بننے سے کیوں کتراتی ہیں؟

ماں نہیں بننا چاہتی کیونکہ۔۔ عورت ہونے کے باوجود مشہور اداکارائیں ماں بننے سے کیوں کتراتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں نہیں بننا چاہتی کیونکہ۔۔ عورت ہونے کے باوجود مشہور اداکارائیں ماں بننے سے کیوں کتراتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔