جلد،بال اور جسمانی صحت کے لئے اوریگانو کے چونکہ دینے والے یہ فائدے جانتے ہیں

آپ نے اکثر پزا کے لئے اوریگانوکا ذکر ضرور سنا ہوگا یہ ایک خوشبو دار جڑی بوٹی ہے جسے کھانوں میں بطور ذائقہ اور خوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ اپنے منفرد ذائقہ اور خوشبو سے کسی بھی پکوان کے مزے کو دو بالا کر دیتی ہے۔اس کا استعمال صرف کھانوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ مختلف بیماریوں کے لئے بنائیں جانے ادویات میں شامل کی جاتی ہیں۔اوریگانو کو سردی،کھانسی،پیٹ کے مسائل،بالوں اور جلد کی حفاظت کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے پتے تازہ ہو یا خشک دونوں صورتوں میں بہترین نتائج دیتے ہیں۔اوریگانو کا تیل بھی کھانوں کے ساتھ کئی امراض میں علاج کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں کاربو
ہائیڈریٹ،چکنائی،فائبر،پروٹین،وٹامن اے،سی، ای، آئرن،کیلشیم،میگنیشییم،پوٹاشیم اورمیگنیز بکثرت موجود ہوتے ہیں۔جانتے ہیں کہ یہ کس طرح ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

جسمانی فوائد:

اس میں موجود وٹامنز اور منرلز جسم کے مدافعتی نظام کو توانا بنا کر کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ کی وافر مقدار کی بدولت فری ریڈیکل سے لڑ کر جسم کو نقصان سے بچاتے ہیں جو کینسر اور دل کے عارضے کی وجہ بنتے ہیں۔
اینٹی بیکٹیریل خواص کی بناپر جسم کئی طرح کے مضر صحت بیکٹیریاسے بچا رہتا ہے۔
اندرونی سوزش سے نجات دینے والے خواص نہ صرف دل کی بیماری سے دور رکھتے ہیں بلکہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی اعتدال میں رکھتے ہیں۔
اوریگانو کا باقاعدہ استعمال جگر کے افعال کو بہتر انداز میں چلا نے میں مدد فراہم کرتا ہے اور جسم سے فاسد مادوں کو خارج کر کے صاف کرتا ہے۔
اوریگانوکی پتیاں وٹامن کے سے بھر پور ہونے کی بنا پر ہدیوں کو مضبوط بناتی ہیں۔
فائبر کو موجودگی نظام انہضام کی بے قاعدگی درست کرتی ہے اور ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

جلد کے لئے فوائد:

اوریگانوکا تیل اپنی بے پناہ خصوصیات کی بناپر جلد کے لئے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔کسی بھی جلدی انفیکشن کی صورت میں ناریل کا تیل،زیتون کا تیل اور اوریگانو کاتیل ملاکر کسی صاف کپڑے جلد پر لگائیں اس سے انفیکشن جلد ٹھیک ہوجا تا ہے۔
ایکنی سے نجات کے لئے ایک چائے کا چمچ کھیرے کا رس،کچھ مقدار ایلوویرہ جیل اور ایک قطرہ اوریگانو کا تیل لے کر اچھی ملائیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں اور پانچ منٹ بعد ٹھنڈے پانی دھو لیں بہتر نتائج کے لئے ایک ہفتے تک باقاعدہ استعمال کریں، ایکنی اورپمپل دور ہوجائیں گے۔
جلد کے لئے بہترین ٹونر بنائیں،اوریگانو کی چند خشک پتیاں ایک کپ پانی میں تین منٹ تک ابالیں اور ٹھنڈا ہو نے پر اسپرے بوتل میں بھر کر اسے دن میں تین سے چار بار چہرے پراسپرے کریں یا کاٹن پیڈ کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔اسے فریج میں دو سے تین ہفتوں تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

بالوں کے لئے فوائد:

سر کی خشکی دور کرنے کے لئے شیمپو میں چند قطرے اوریگانو کے تیل کے شامل کر کے اس سے سر کا مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں آخر میں کنڈیشنر استعمال کرنا نہ بھولیں۔اگر آپ اسے باقاعدگی سے استعمال کریں گے تودوبارہ خشکی کبھی نہیں ہو گی۔

نوٹ:اوریگانو کی خشک پتیوں کوکسی بھی کھانے،سلاد،برگریااسپگیٹی میں آدھے سے ایک چائے کے چمچ سے زیا دہ استعمال نہ کریں،ورنہ یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

Oregano Benefits In Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Oregano Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Oregano Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4486 Views   |   29 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

جلد،بال اور جسمانی صحت کے لئے اوریگانو کے چونکہ دینے والے یہ فائدے جانتے ہیں

جلد،بال اور جسمانی صحت کے لئے اوریگانو کے چونکہ دینے والے یہ فائدے جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جلد،بال اور جسمانی صحت کے لئے اوریگانو کے چونکہ دینے والے یہ فائدے جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔