دوپہر میں کچھ ہلکا مگر مزیدار کھانے کا دل ہے؟ بنائیں آسان سا ذائقہ دار مٹر پلاؤ، آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ

اس موسم میں مٹر تو ہر گھر میں ہی آتے ہیں کیونکہ یہ سب کو ہی اچھے لگتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے سالن میں ڈالتے ہیں تو کچھ سبزی میں اور زیادہ تر لوگ اسکا سادہ مٹر پلاؤ سلاد کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔

تو آج ہم انھی شوقین افراد کیلیئے لائے ہیں مٹر پلاؤ کی آسان اور مزیدار ریسیپی، جسے آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ کھانے میں اسکا مزہ دو بالا ہوجائے گا۔

مٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں 1 عدد پیاز (باریک کٹی ہوئی) ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں، پھر اس میں ثابت گرم مصالحہ شامل کر کے ہلائیں

۔ اب ½ چمچ زیرہ اور 1 چمچ سونف، 3 ہری مرچ اور آدھا ٹکڑا ادرک کا کاٹ کر اچھے سے پیاز کو گولڈن کر کے اس میں 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں

۔ پھر 500 گرام مٹر اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلائیں، اب ایک ٹماٹر ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں اور اسکے بعد 4 کپ پانی شامل کرکے ڈھکن لگا دیں

۔ پانی میں ابال آنے لگے تو اس میں 4 کپ چاول، ½ چمچ سرکہ، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر اور ½ چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر چاولوں کو ہلائیں اور ڈھکن لگا کر پکنے دیں

۔ جب پانی سوکھنے لگے تو چولہا بلکل ہلکا کر کے اسے دم پر رکھ دیں، تھوڑی دیر بعد چیک کریں اگر دھواں آجائے تو چولہا بند کردیں۔

۔ مزیدار مٹر پلاؤ تیار ہے، اب اسے آلو کی ٹکیا (کباب) اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیںپلاؤ اور آلو کے کباب کی مکمل ریسیپی نیچے ویڈیو میں دی گئی ہے

Matar Pulao Step By Step

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Matar Pulao Step By Step and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Matar Pulao Step By Step to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3389 Views   |   07 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دوپہر میں کچھ ہلکا مگر مزیدار کھانے کا دل ہے؟ بنائیں آسان سا ذائقہ دار مٹر پلاؤ، آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ

دوپہر میں کچھ ہلکا مگر مزیدار کھانے کا دل ہے؟ بنائیں آسان سا ذائقہ دار مٹر پلاؤ، آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوپہر میں کچھ ہلکا مگر مزیدار کھانے کا دل ہے؟ بنائیں آسان سا ذائقہ دار مٹر پلاؤ، آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔