آدھی رات کو قبرستان سے چلانے کی آواز.. شمعون عباسی نے کیا دیکھا؟ خوفناک ویڈیو شئیر کردی

عام لوگوں کا تو زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی غیر مرئی قوت سے سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کبھی کبھار مشہور شخصیات بھی اس تجربے سے دوچار ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ہوا شمعون عباسی کے ساتھ جن کا سامنا قبرستان میں ایک ان دیکھی مخلوق سے ہوا۔

"رات کے وقت والد کی قبر پر فاتحہ پڑھنے گیا تو قبرستان سے خوفناک آوازیں سنائی دیں۔ قبرستان پورا اندھیرے میں ڈوبا تھا۔ روشنی نہیں تھی کہ کچھ نظر آسکے"

یہ کہنا ہے معروف ہدایت کار، لکھاری اور اداکار شمعون عباسی کا جنھوں نے ڈی ایچ اے کے قبرستان کے گیٹ نمبر 2 سے آتی عجیب و غریب آوازوں کی ریکارڈنگ اپنے فیس بک پر ڈالی ہے۔ آپ بھی دیکھیں۔

قبرستان کا گیٹ نمبر 2

ویڈیو میں اندھیرے کی وجہ سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا لیکن کچھ خوفناک آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ شمعون عباسی لکھتے ہیں کہ ”مجھے حیرت ہوئی، جیسا کہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ رہے ہیں، یہ گزری قبرستان خیابان جبل کا گیٹ نمبر 2 ہے۔ اس تاریک ماحول نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ میں اسے کیمرے میں قید کروں تاکہ کچھ حکام کو دکھایا جائے اور ان سے کہا جائے کہ وہ اس قبرستان پر رحم کریں اور وہاں روشنیاں فراہم کریں۔

ایسا لگا کوئی چینخ رہا ہے

اور اسی وقت میں نے اچانک یہ عجیب آواز سنی، جیسے کوئی مخلوق چیخ رہی ہو۔ یہ آوازیں 12، 13 منٹ تک آتی رہیں“

وہ آوازیں کسی جانور کی نہیں تھیں

شمعون نے مزید لکھا کہ کیمرہ بند کرنے کے بعد وہ آواز کا تعاقب کرنے لگے اور جتا قریب گئے انھیں آوازیں زیادہ خوفناک محسوس ہوئیں اور ایسا لگا جیسے گیٹ کے پاس سے آرہی ہیں۔ میں خوفزدہ تھا کیوں کہ اکیلا تھا وہ لمحہ میں کسی کو بتا نہیں سکتا۔ کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا البتہ آواز بالکل صاف اور قریب تھی۔ میرے گھر بھی کتے، بلیاں اور مختلف جانور ہیں اس لئے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں وہ کسی جانور کی آواز نہیں تھی“

ڈی ایچ اے انتظامیہ سے درخواست

قبرستان کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شمعون عباسی نے لکھا کہ “وہ لوگ جو دنیا سے چلے گئے ہیں ان کی روحوں پر رحم کھائیں اور قبروں کا احترام کریں۔ قبرستان میں روشنی کا انتظام کریں“

Qabristan Se Chilane Ki Awazain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Qabristan Se Chilane Ki Awazain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabristan Se Chilane Ki Awazain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1581 Views   |   21 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آدھی رات کو قبرستان سے چلانے کی آواز.. شمعون عباسی نے کیا دیکھا؟ خوفناک ویڈیو شئیر کردی

آدھی رات کو قبرستان سے چلانے کی آواز.. شمعون عباسی نے کیا دیکھا؟ خوفناک ویڈیو شئیر کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آدھی رات کو قبرستان سے چلانے کی آواز.. شمعون عباسی نے کیا دیکھا؟ خوفناک ویڈیو شئیر کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔