گندے کیبنٹ کو صاف کیسے کریں؟ چند آسان طریقے جن سے کیبنٹ بھی صاف ہوجائے گا اور لال بیگ بھی نہیں آئیں گے

باورچی خانے میں کیبنٹس کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ مصالحے سے لے کر برتن تک ان ہی کیبنٹس میں رکھے ہوتے ہیں۔ آج ہم آ کو کچن کیبنٹ صاف کرنے سے لے کر انھیں لالبیگ اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے چند آسان ٹپ بتائیں گے۔

فارمیکا والے کیبنٹس صاف کرنے کا طریقہ

فارمیکا اور لکڑی کے کچن کیبنٹس پر آئل کے دھبے پڑجاتے ہیں اس کے علاوہ ان کو رگڑ کر صاف کرو تو ان پر خراشیں پڑ جاتی ہیں یا پانی کی وجہ سے لکڑی پھول جاتی ہے۔ انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا میں ایک کھانے کا چمچ کوئی بھی عام شیمپو ملائیں اور اب چار چمچ سفید سرکہ ملائیں اور موٹے کپڑے کو اس لیکوئیڈ میں بھگو کر کیبنٹ صاف کر لیں۔

کاکروچ کیسے بھگائیں؟

ایک بوتل میں آدھے سے زیادہ گرم پانی ڈالیں اور ایک حصہ سفید سرکہ ڈال کر ہلا لیں۔ اس مکسچر کو روزانہ رات کو سلیب، چولہے کے پاس، فرش کے کونوں اور کیبنٹ کے اندر اسپرے کریں۔ اس کے علاوہ بیسن کی نالیوں میں بھی ڈال دیں۔ یہ اسپرے عام لال بیگ مار دوائیوں کی طرح گھر والوں کے لئے زہریلا نہیں ثابت ہوتا اور اس کی بو سے لال بیگ چند دن میں بھاگ جاتے ہیں۔

نیم کے پتے

کچن کیبنٹ سے لال بیگ دور کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کیبنٹ کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد کونوں میں نیم کے پتے رکھ دیں۔ اور ہر دو مہینے بعد یہ پتے تبدیل کردیں۔ نیم کے پتوں کے علاوہ دار چینی کے ٹکڑے بھی کونوں میں رکھے جاسکتے ہیں۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   514 Views   |   23 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گندے کیبنٹ کو صاف کیسے کریں؟ چند آسان طریقے جن سے کیبنٹ بھی صاف ہوجائے گا اور لال بیگ بھی نہیں آئیں گے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گندے کیبنٹ کو صاف کیسے کریں؟ چند آسان طریقے جن سے کیبنٹ بھی صاف ہوجائے گا اور لال بیگ بھی نہیں آئیں گے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.