والد کا جنازہ تیار تھا مگر بیٹا کام پر تھا۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی کے کچھ ایسے واقعات، جنہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کی

اکثر مشہور شخصیات کی زندگی میں کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے، جو کہ سب کو حیران کرجاتا ہے، کچھ تو سب کی زندگی بھی بدل دیتا ہے۔

محمد رضوان:

محمد رضوان کی ایک ادا جو مداحوں کو خب بھا جاتی ہے وہ ان کا نماز پڑھنا ہے، چاہے میدان میچ میں ہوں، یا پھر کیس محفل میں محمد رضوان نماز ادا کرنا نہیں چھوڑتے۔

دوسری جانب کھلاڑی ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں، پیار محبت اور خلوص سے بھری شخصیت لیے محمد رضوان نے ناقدین کو بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

جبکہ وہ اپنی دو پھول سی بیٹیوں سے بے حد پیار کرتے ہیں، اپنی بیٹیوں اس حد تک پیار کرتے ہیں کہ ان کی ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شعیب ملک:

شعیب ملک کا شمار بھی پاکستان کے صف اول کے بلے بازوں میں ہوتا ہے، لیکن شعیب اس وقت دل برداشتہ ہو گئے تھے جب ان کے والد اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

2006 میں شعیب کے والد کا بیماری کے باعث انتقال ہو گیا تھا انتقال صبح کے وقت ہوا تھا تاہم وہ والد کے بچھڑنے پر کافی حد تک غمزدہ تھے، ان کو افسردہ دیکھ کر مداح بھی افسوس کاا ظہار کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

ان کی تصویر بھی کافی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ والد کی قبر پر موجود ہیں اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

ویراٹ کوہلی:

بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کا شمار بھی بڑے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، تاہم والد کے بچھڑنے کا صدمہ اور وہ لمحہ آج بھی ویراٹ کو ڈرا دیتا ہے۔

ویراٹ زندگی کے اس اسٹیج پر تھے جہاں سے انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملنا تھا، ایسے میں مقامی میچ کے تیسرے روز ان کے والد کا اچانک انتقال ہو گیا، آخری بار صحیح طرح والد کو الوداع بھی نہ کر سکے۔

ایسے میں جہاں ہر کوئی اپنے گھر چلا جاتا ہے، ویراٹ کو دو چوائس دی گئیں، یا تو یہ میچ ختم کرے یا پھر وہ واپس اپنے والد کی آخری رسومات میں چلا جائے۔ لیکن سب کا یہی خیال تھا کہ ویراٹ والد کے پاس جا رہا ہے، لیکن وہ میچ کٹ پہن کر میدان میں اترا تو سب حیران رہ گئے، والد کا جنازہ گھر پر تھا مگر بیٹا اپنی ذمہ داری پوری کرتا رہا اور پھر اپنی باری آنے کے بعد ویراٹ گھر گیا۔

گووندا:

اداکار گووندا کا شمار بھی ان مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ سب کی توجہ اپنی اداکاری کی بدولت حاصل کر چکے ہیں۔ لیکن گووندا کے لیے مشکل ترین وقت وہ تھا جب بطور والد انہیں اپنی بیٹی کو اس دنیا سے رخصت کرنا پڑا۔

گووندا اپنے کام میں مگن تھے اور شوٹنگ کرا رہے تھے جب انہیں خبر ملی کہ ان کی پہلی اولاد یعنی بیٹی قبل از وقت پیدائش اور کمزوری کی وجہ سےجانبر نہ ہو سکی ہے اور انتقال کر گئی ہے۔

عمران خان:

سابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار بھی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کے والد انجینئر تھے، یہی وجہ تھی بیٹے کو بھی اعلیٰ تعلیم دلوانے اور کچھ کر دکھانے کا حوصلہ دیا۔

والد کے انتقال پر بیٹا شدید رنج و غم کا شکار تھے، جنازے کی یہ تصویر بھی عمران خان کی افسردگی کو واضح کر رہی ہے۔

قیدار یادو:

مشہور بھارتی کھلاڑی قیدار یادو کے 75 سالہ والد اچانک گمشدہ ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں کھلاڑی سے متعلق یہ خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمر زیادہ ہونے کے باعث کہیں وہ راستہ نہ بھول گئے ہوں۔

Walid Ka Janaza Tayar Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walid Ka Janaza Tayar Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walid Ka Janaza Tayar Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   13500 Views   |   13 Apr 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

والد کا جنازہ تیار تھا مگر بیٹا کام پر تھا۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی کے کچھ ایسے واقعات، جنہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کی

والد کا جنازہ تیار تھا مگر بیٹا کام پر تھا۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی کے کچھ ایسے واقعات، جنہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد کا جنازہ تیار تھا مگر بیٹا کام پر تھا۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی کے کچھ ایسے واقعات، جنہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔