میں نے اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کو دے دیا۔۔۔۔شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نکاح پر کیا کہا؟ بیٹی کے ساتھ داماد کے ساتھ تصویر شیئر کرکے جذباتی پیغام دے دیا

بیٹیاں باپ کےدل کی ٹھنڈک ہوتی ہیں۔ کوئی بھی مرد اپنی بیٹی سے اس قدر محبت کرتا ہے جتنا وہ دنیا میں کسی سے نہیں کرتا۔ بیٹیاں بھی والد سے بے پناہ محبت کرتی ہیں یہ رشتہ دنی امیں مضبوط ترین رشتہ سمجھا جاتا ہے جہاں پل میں محبت اور پل میں آنسو بہہ جاتے ہیں۔

شاہین آفریدی کا نکاح پاکستانی سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء آفریدی سے گذشتہ روز کراچی میں ہوا جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ انشاء نے نکاح پر ہلکا میک اپ کروایا اور جیولری بھی ہلکی ہی پہن رکھی تھی۔

شاہد آفریدی نے بیٹی کے نکاح کے بعد اس کی تصویر داماد کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنا جذباتی پیغام لکھا کہ: " بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے۔ بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا۔۔ "

شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب میں آنے والے مہمانوں سے ایک درخواست بھی کی گئی اور بڑا سا نوٹ داخلی راستے پر لگایا گیا۔ جس میں درج تھا کہ دلہا اور دلہن آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس تقریب میں باہری دنیا سے رابطہ منقطع کرکے ان خاص لمحات میں شریک ہوں۔ سب سے بہترین تحفہ جو آپ ہمیں دے سکتے ہیں وہ یہ کہ برائے مہربانی اپنے موبائل سوئچ آف کریں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں۔

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   3300 Views   |   04 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میں نے اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کو دے دیا۔۔۔۔شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نکاح پر کیا کہا؟ بیٹی کے ساتھ داماد کے ساتھ تصویر شیئر کرکے جذباتی پیغام دے دیا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میں نے اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کو دے دیا۔۔۔۔شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نکاح پر کیا کہا؟ بیٹی کے ساتھ داماد کے ساتھ تصویر شیئر کرکے جذباتی پیغام دے دیا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.