اکتوبر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا مہینہ

رواں ماہ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا مہینہ قرار دیا گیا ہے اس دن کے منانے کا مقصد خواتین میں اس مرض کے اسباب، احتیاط اورعلاج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ کیونکہ اب تک کے اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں خواتین کی اموات کی دوسری بڑی وجہ چھاتی کا سرطان ہے۔
امریکن کینسرسوسائٹی کے اندازے کے مطابق صرف امریکہ میں 2019 میں 271,270 کے چھاتی کے سرطان کے نئے کیسز سامنے آئے جن میں 99 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی آگاہی کے لیے اکتوبرکا پورا مہینہ مختص کیا گیا ہے کیونکہ یہ ایک سنجیدہ نوعیت کی مہلک بیماری ہے۔

کیا اس کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے؟

اس مرض کے خدشے میں جنیات، موروثیت اور بڑھتی عمر ایسے عوامل ہیں جن سے بچنا ممکن نہیں مگر صحت کا خیال رکھ کر اس کے خطرے کو کم کرکے ایک صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ اس ضمن میں سینٹرز فار ڈیسیزکنٹرول اینڈ پریوینشن نے چھاتی کےسرطان سے بچائو کے لیے کئی طرح کی سفارشات پیش کی ہیں۔

وزن کو کنٹرول میں رکھیں

عمراور قد کے حساب سے اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھیں، بڑھتا وزن کئی بیماریوں کے ساتھ اس مرض کی بھی بڑی وجہ ہے۔ جب وزن میں کمی کی بات آتی ہے لو گوں کا رجحان ڈائیٹنگ پرزیادہ ہوتا ہے اس طرح غذا کی مقدارکم ہونے سے کمزوری بڑھتی ہے۔ اس طرح وزن پرکنٹرول مشکل ہوجاتا ہے۔
صحت مند وزن کا حصول اور اسے برقرار رکھنے کے لیے طویل مدت درکار ہے اسےحاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک صحت مندانہ طرززندگی اپنانا ہوگا۔ جس میں صحت مند اورغذا ئیت سے بھرپور کھانا، جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور جسم کو درکار کیلوریز کی مقدار کے برابر کیلوریز لینا شامل ہے۔

ورزش کو معمول بنالیں

اچھی صحت برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے اور خاص طور پرجب آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں یا اسے برقراررکھنا چاہتے ہیں۔ ورزش کے دواران آپ کیلوریز جلاتے ہیں جس کی وجہ سے وزن کم ہوتا ہے اور یہ جسمانی سرگرمیاں کئی امرض سے بچائو کا سبب بھی بنتی ہیں جن میں امرض قلب، ذیابیطس اورسرطان شامل ہیں۔

نشے سے دور رہیں

ہر طرح کا نشہ صحت کی بربادی کا سبب بنتا ہے جبکہ الکحل کا استعمال سرطان کے خدشے کو کئی گناہ بڑھا دیتا ہے۔ بڑھتی عمر، جنیاتی تبدیلی، موروثیت اور سرطان کے علاج کے دوران تابکاری کے اثرات یہ وہ عوامل ہیں جن سے اس مرض کے خطرے کو کئی گناہ بڑھا دیتے ہیں۔

علامات پہچانیں اکثر خواتین کو چھاتی کے ٹشو میں بننے والی لمس یعنی گلٹیوں کو تلاش کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن اس کی دیگر علامات سے بھی آگاہ ہونا ضروری ہے۔
کینسر ٹریٹمینٹ سینٹرز آف امریکہ کے مطابق چھاتی کی جلد کی سوجن یا رنگت جیسے سرخ ہونا، اس کی شکل میں تبدیلی، نپل سے دودھ کے عللاوہ کسی دوسرے مواد کا اخراج، نپل یا چھاتی میں درد، جلد میں سوجن کے سبب چمک پیدا ہونا سرطان کی دوسری علامات ہوسکتی ہیں، مگر ضروری نہیں کہ ان تمام علامات کا تعلق اسی مرض سے ہو تاہم جسم میں ہونے والی ان تبدیلیوں سے اپنے معالج کو ضرور آگاہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں بہتر فیصلہ کیا جاسکے۔
اکثر خواتین میں سرطان ان ہی علامات کے ساتھ ظاہر یوتا ہے مگر کچھ میں اس طرح کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی، اس لیے ضروری ہے کہ اگر آپ کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے تو باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرائیں اس سلسسلے میں میموگرام سب سے اہم ٹیسٹ ہے۔ تاکہ ایک طرف توآپ اس مرض سے بچ سکیں اور مرض ہونے کی صورت میں بروقت تشخیص کے ساتھ علاج کا شروع کیا جا سکے۔ تاکہ ایک صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔

October Chati Ke Sartan Se Agahi Ka Mahina

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like October Chati Ke Sartan Se Agahi Ka Mahina and other health issues. Get detailed insights and practical tips for October Chati Ke Sartan Se Agahi Ka Mahina to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2173 Views   |   06 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اکتوبر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا مہینہ

اکتوبر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا مہینہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکتوبر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا مہینہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔