پاک و ہند میں میں ایسی کئی شخصیات ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز کی بدولت مقبول ہو گئیں تھیں، انہی میں سے ایک تھیں بھوپال کی آخری ملکہ۔
ویسے تو بھوپال کی تاریخ میں 4 ایسی بیگمات نے حکومت کی تھی جس نے سب کی توجہ حاصل کی، جن میں قدسیہ بیگم، سکندر بیگم، شاہ جہاں بیگم اور سلطان جہاں بیگم شامل تھیں۔
لیکن مقبولیت سب سے زیادہ سلطان جہاں بیگم نے حاصل کی، وہ بھی اپنے منفرد طرز حکمرانی اور پردے کی بنا پر۔ 1901 سے 1926 کے دوران بھوپال کی ریاست پر حکمرانی کرنے والی بیگم سلطان جہاں نے عالمی توجہ بھی حاصل کی تھی۔
بھوپال کی آخری بیگم نے نہ صرف پدرانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ خواتین کی تعلیم کے لیے بھی بیش بہا خدمات سرانجام دیں۔ جبکہ خود مصنفہ کے طور پر بھی ایک کتاب "درس حیات" لکھ چکی تھیں۔
ویلز کے شہزادے کے ساتھ بیگم سلطانہ جہاں موجود ہیں، لیکن ان کا انداز جس میں وہ برقع اوڑھے ہوئے ہیں، ساتھ ہی شہزادے کے قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی روایتوں کی حدود میں رہ کر آگے بڑھ رہی تھیں۔ 1922 کی تصویر اس وقت کی ہے جب شہزادے ویلز نے بھوپال کا دورہ کیا اور بیگم نے ان کا استقبال کیا۔
بیگم سلطانہ جہاں اپنے ایک ہاتھ سے چہرے پر موجود برقعے کو بھی سنبھال رہی تھیں کہ کہیں دکھائی دینے میں مشکل نہ ہو جائے۔ اس انداز نے نہ سب سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی بلکہ اس وقت کی مسلم حکمران کے بارے میں بھی خیالات کو بدلنے میں مدد کی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Malka Thi Bur Burqa Nhe Utarti Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Malka Thi Bur Burqa Nhe Utarti Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.