دل کے امراض سے نجات لے کر خوبصورت بالوں تک ۔۔ جانئیے مچھلی کا تیل استعمال کرنے کے وہ فوائد جن سے آپ بے خبر ہیں

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ مچھلی کھانا ہماری صحت کے لئے کس قدر مفید ہے، مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو ماہرین صحت نے انسانوں کے لئے بےحد ضروری اور مفید قرار دیا ہے، تاہم مچھلی کے ساتھ ساتھ ماہرین مچھلی کا تیل استعمال کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مچھلی کا تیل صحت کیلئے نہایت مفید ہے، اور یہ وہ واحد ایسا تیل ہے جس کی مدد سے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے، یہی نہیں بلکہ مچھلی کے تیل میں موجود اومیگاتھری انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر ہمیں نزلہ، زکام، کھانسی اور سردی سے محفوظ رکھتا ہے۔

مچھلی کا تیل استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد

• امراضِ قلب سے نجات

مچھلی کا تیل کولیسٹرول گھٹانے کے لئے بہترین ہے اور منفی کولیسٹرول کو گھٹا کر ہم دل کی مجموعی صحت کو یقینی بنا سکتے ہیں، مچھلی کے تیل کا استعمال کر کے ہارٹ اٹیک کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

• طاقت میں اضافہ

سردیوں میں مچھلی کا تیل پینا زیادہ فائدے مند ہے اس سے جسم کو ایسی توانائی حاصل ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط اور متحرک ہوجاتا ہے، اس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور یہ کمزور اعصاب کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

• سانس کے مرض میں مفید

اکثر لوگ سانس کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن موسمِ سرما میں ان کا یہ مرض شدت اختیار کر جاتا ہے مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا 3 ایئر ویز کی سوزش دور کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے دمہ کے مریضوں کو سانس لینے کی دشواری نہیں ہوتی جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ اس ضروری ایسڈ سے بھرپور غذا دمہ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

• ڈپریشن اور بے چینی سے نجات

آج کل ہر کسی کی زندگی میں گھر آفس مہنگائی اور کئی طرح کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے اور نیند کی کمی یا بےچینی ہوتی ہے ایسے میں مچھلی کا تیل ایسی صورتحال سے نکلنے کا بہترین زریعہ ہے ڈپریشن میں مبتلا افراد کے خون میں اومیگا 3 کی سطح کم ہوتی ہے تاہم مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے یہ مقدار پوری ہو جاتی ہے اور ڈپریشن سے نجات مل جاتی ہے۔

• موٹاپے سے نجات

مچھلی کا تیل تیل تو ضرور ہے مگر یہ اس میں ایسے فیٹ نہیں ہوتے جو وزن کو بڑھائیں یا چربی بنانے کا باعث بنیں، البتہ مچھلی کے تیل کا استعمال موٹاپے سے نجات دلانے میں کردار ادا کر سکتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنا ضروری ہے۔

• بالوں کے لئے مفید

یہ بات کون نہیں جانتا کہ مچھلی بالوں کے لئے سب سے بہترین غذا ہے، تاہم مچھلی کا تیل بھی بالوں کی صحت کے لئے بےحد مفید ہے الوں کے صحت مند ہونے کے لیے سیاہ پن اور ان کا گھنا ہونے کے لیے اومیگا تھری کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ مچھلی کے تیل سے باآسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے اگر مچھلی کے تیل کے کیپسول روزانہ استعمال کیا جائے تو بال سیاہ، چمکدار، گھنے ہو سکتے ہیں۔

مچھلی کا تیل کیسے استعمال کیا جائے؟

مارکیٹ میں مچھلی کے تیل کے بنے ہوئے کیپسول اور گولیاں دستیاب ہوتی ہیں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کر کے کوئی اچھی گولیاں اور کیپسول لکھوا کر انہیں روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Fishi Machli Oil Capsules Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fishi Machli Oil Capsules Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fishi Machli Oil Capsules Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4743 Views   |   07 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

دل کے امراض سے نجات لے کر خوبصورت بالوں تک ۔۔ جانئیے مچھلی کا تیل استعمال کرنے کے وہ فوائد جن سے آپ بے خبر ہیں

دل کے امراض سے نجات لے کر خوبصورت بالوں تک ۔۔ جانئیے مچھلی کا تیل استعمال کرنے کے وہ فوائد جن سے آپ بے خبر ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دل کے امراض سے نجات لے کر خوبصورت بالوں تک ۔۔ جانئیے مچھلی کا تیل استعمال کرنے کے وہ فوائد جن سے آپ بے خبر ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔