No Discount Notice For South Asian People In Istanbul Goes Viral
استنبول کی ایک دکان پر لگے نوٹس نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچا دی ہے — اور وجہ ہے ایک نہایت منفرد التجا جو خاص طور پر جنوبی ایشیا کے "بھائیوں" سے کی گئی ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک دکان کے کاؤنٹر کے پاس، خوبصورت پینٹنگز اور فن پاروں کے درمیان ایک نوٹس نمایاں طور پر آویزاں ہے۔ نوٹس پر لکھا ہے
پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے بھائیو، برائے کرم ڈسکاؤنٹ کی ضد نہ کریں۔
یہ مختصر جملہ جتنا مزاحیہ ہے، اتنا ہی حقیقت پسند بھی۔ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا
استنبول میں جنوبی ایشیائیوں کے لیے خاص پیغام، رعایت کا کوئی چانس نہیں
جیسے ہی یہ کلپ سوشل میڈیا پر آیا، کمنٹس کی بھرمار ہوگئی اور انٹرنیٹ صارفین نے اپنا مخصوص بھائی چارہ خوب نبھایا۔
ایک صارف نے کہا، لفظ 'بھائیو' نے اس نوٹس کو نفی کے بجائے محبت بھرا بنا دیا ہے۔
دوسرے نے ہنستے ہوئے لکھا، سرحدوں نے ہمیں الگ کیا، لیکن رعایت مانگنے کی عادت نے ہمیں پھر سے جوڑ دیا۔
ایک اور دلچسپ کمنٹ تھا، نوٹس صرف بھائیوں کے لیے ہے، بہنیں اب بھی رعایت مانگ سکتی ہیں۔
جنوبی ایشیائی مزاح کا یہ دل چسپ لمحہ نہ صرف لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے آیا، بلکہ یہ بھی یاد دلا گیا کہ ہم جہاں بھی جائیں، اپنی چھوٹی چھوٹی عادتیں ساتھ لے جانا نہیں بھولتے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like No Discount Notice For South Asian People In Istanbul Goes Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for No Discount Notice For South Asian People In Istanbul Goes Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.