بوڑھی عورت نے عمر شریف کو حکم دیا کہ.. بیٹیوں کے معاملے میں کتنے جذباتی تھے؟ زرین غزل نے مرحوم شوہر سے جڑا حیران کن واقعہ سنا دیا

"عمر شریف بیٹیوں کے معاملے میں بہت زیادہ جذباتی تھے. اگر کوئی بیٹی کے کام سے آیا ہو تو عمر کا دل فوراً پگھل جاتا تھا"

یہ کہنا ہے ماضی کی تھیڑ آرٹسٹ زرین غزل کا جنھوں نے آج ٹی وی کے پروگرام باران رحمت میں مایا خان کو انٹرویو دیتے ہوئے لیجنڈ فنکار اور اپنے مرحوم شوہر عمر شریف کے بارے میں گفتگو کی.

زرین غزل نے بیٹیوں سے محبت کے حوالے سے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک بار ایک بوڑھی عورت عمر سے ملنے آئی تو 4 گھنٹے انتظار کرتی رہی لیکن جب عمر نے اسے ملنے کے لیے بلایا تو اس کا لہجہ بلکل تبدیل ہوچکا تھا. عورت نے ایک پرچی پر اپنا پتہ لکھ کر عمر کو دیا اور حاکمانہ انداز میں کہا کہ "کل میری بیٹی کی شادی ہے لیکن کھانا نہیں ہے اس لئے 500 لوگوں کا کھانا کل اس پتے پر بھجوادینا" یہ کہہ کر وہ عورت فوراً چلی گئی.

ہم لوگ اس کے انداز پر حیران تھے لیکن عمر اسی وقت اپنے پکوان والے کو فون کر کے کھانے کا اور دیگر ضروری انتظامات کا آرڈر دے دیا.

زرین غزل کا کہنا تھا کہ عمر شریف دل کا بچوں جیسا تھا. مذہب سے اتنا لگاؤ تھا کہ فرض کے ساتھ نفل نماز بھی نہیں چھوڑتے تھے۔ لوگ ان سے بہت محبت کرتے تھے. ان کے جنازے میں بہت لوگ آئے تھے اور جو ان کی قبر تک نہیں پہنچ سکے انھوں نے آگے والوں کو پیسے دے کر پھول ڈلوائے تھے.

Zareen Ghazal Shared Umar Shareef Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zareen Ghazal Shared Umar Shareef Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zareen Ghazal Shared Umar Shareef Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1306 Views   |   25 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بوڑھی عورت نے عمر شریف کو حکم دیا کہ.. بیٹیوں کے معاملے میں کتنے جذباتی تھے؟ زرین غزل نے مرحوم شوہر سے جڑا حیران کن واقعہ سنا دیا

بوڑھی عورت نے عمر شریف کو حکم دیا کہ.. بیٹیوں کے معاملے میں کتنے جذباتی تھے؟ زرین غزل نے مرحوم شوہر سے جڑا حیران کن واقعہ سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بوڑھی عورت نے عمر شریف کو حکم دیا کہ.. بیٹیوں کے معاملے میں کتنے جذباتی تھے؟ زرین غزل نے مرحوم شوہر سے جڑا حیران کن واقعہ سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔