مجھے جنت میں حوریں نہیں بیوی چاہیے۔۔ ایسے نوجوان کی کہانی، ماں باپ کی پسند کی شادی کرنے والا بیوی کے انتقال نے کیسے زندگی بدل دی؟ دیکھیے

شفقت ایک ایسا نوجوان جسنے زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ شفقت کی 2017 میں شادی ہوئی تھی، سنبل نامی لڑکی جب ان کی زندگی میں آئی تھی تو بے رنگ زندگی میں رنگ بھر گیا تھا۔ شفقت کو ان سے یکطرفہ محبت ہو گئی تھی۔ پہلی نظر میں ہی سنبل کو پسند کیا اور نکاح کر لیا۔

لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی اہلیہ کے انتقال نے شفقت کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا۔ شفقت کہتے ہیں کہ سنبل شادی کے ڈیڑھ سال بعد ہی جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ اس حادثے نے مجھے مکمل طور پر تبدیل کر دیا تھا۔ ان کی اچانک رحلت نے مجھے ہلا دیا تھا۔

سنبل کی فیملی اور ہماری فیملی رشتہ دار ہیں لیکن پسند کی شادی نہیں تھی۔ سنبل سے متعلق شفقت بتاتے ہیں کہ سنبل کا خواب تھا کہ وہ ایک بوتیک کھولیں، جہاں وہ اپنے ڈیزائینز کو لوگوں تک متعارف کرائیں۔ انہی کے نام سے میں نے ان کے بعد ایک بوتیک کھولا، جس کا نام میں نے سنبو رکھا۔ جو کہ سنبل ہی سے نکلا ہے۔

سنبل کے کپڑے رہن سہن اور کس طرح وہ لوگوں کو دیکھنا چاہتی تھیں، میں نے ان کی ہر چیز پر تحقیق کی اور پھر ان کا خواب اس طرح پورا کیا۔ سنبل کو شاپنگ کا بے حد شوق تھا۔ وہ جب کبھی شاپنگ پر جاتی تھیں تو میں باہر ان کا انتظار کرتا تھا اور وہ شاپنگ کرتی تھیں۔ شادی کی رات میں نے انہیں ایک وعدہ کیا تھا کہ میں انہیں کبھی نہیں بھولوں گا، میں خود کو بھول جاوں گا مگر انہیں نہیں بھولوں گا۔

سوشل پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں شفقت بتاتے ہیں کہ اہلیہ کو علم ہو گیا تھا کہ وہ جانے والی ہیں۔ تب ہی انہوں نے مجھے میسج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں لیٹی ہوئی ہوں اور آپ میری ٹانگوں کے پاس بیٹھے ہوئے رو رہے ہو۔ جب شفقت نے یہ مسیج پڑھا تو وہ کچن میں کھچڑی بنا رہے تھے فورا اہلیہ کی طرف بھاگے اور پوچھا کہ یہ کیسی باتیں کر رہی ہو۔ جس پر اہلیہ نے مزاق کرتے ہوئے بات ٹال دی۔ لیکن شاید اہلیہ کو پتہ چل گیا تھا۔

اہلیہ کے بعد شفقت مکمل طور تبدیل ہو گئے تھے۔ ان کی زندگی میں ایک رنگ آیا جس نے ان کی زندگی کو رنگین بنا دیا تھا مگر پھر بے رنگ ہو گئی تھی زندگی۔ انہیں خیال آیا کہ کیوں نا عمرہ کر کے آؤں۔ اس سے زندگی بہتر ہو جائے گی۔ مگر پھر کورونا کی صورتحال کی وجہ سے نہیں جایا پایا۔ انہی دنوں ایک بچہ میرے پاس مدرسہ کا چندہ مانگنے آیا۔

مجھے خیال آیا کہ کیوں نا عمرہ کے پیسے مدرسے کے لیے وقف کر دیے جائیں۔ اس سے سنبل بھی خوش ہوگی۔ اور اس طرح سنبل کے نام چندہ مدرسے کے لیے وقف کر دیا۔

دوسری شادی سے متعلق شفقت کہتے ہیں کہ والدین نے شروعات میں تو زور نہیں دیا مگر اب وہ کہہ رہے ہیں کہ زندگی میں آگے بڑھنا ہے اور اس غم کو دوسری شادی ہی دور کر سکتی ہے۔ اب شفقت کو بھی محسوس ہو رہا ہے کہ والدین اسے لے کر پریشان ہو رہے ہیں۔ اسی لیے وہ بھی اپنے آپ کو ذہنی طور پر دوسری شادی کے لیے تیار کر رہا ہے۔

Mjhy Janat Mein Bivi Chaeye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mjhy Janat Mein Bivi Chaeye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mjhy Janat Mein Bivi Chaeye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   11820 Views   |   25 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

مجھے جنت میں حوریں نہیں بیوی چاہیے۔۔ ایسے نوجوان کی کہانی، ماں باپ کی پسند کی شادی کرنے والا بیوی کے انتقال نے کیسے زندگی بدل دی؟ دیکھیے

مجھے جنت میں حوریں نہیں بیوی چاہیے۔۔ ایسے نوجوان کی کہانی، ماں باپ کی پسند کی شادی کرنے والا بیوی کے انتقال نے کیسے زندگی بدل دی؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے جنت میں حوریں نہیں بیوی چاہیے۔۔ ایسے نوجوان کی کہانی، ماں باپ کی پسند کی شادی کرنے والا بیوی کے انتقال نے کیسے زندگی بدل دی؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔