مچھلی٬ سونے کی قیمت میں ملے تو بھی کھائیں

جیسے ہی سردیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے تو ہم لوگ سردی سے بچنے کے لئے اپنی خوراک میں طرح طرح کے میوہ جات ،مزے مزے کے سوپ،خوش ذائقہ پکوان اور مچھلی کا استعمال بڑھا دیتے ہیں ۔لیکن آج میرا موضوع مچھلی سے متعلق ہے۔ہمارے ہاں کئی قسم کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ان میں مشہور اقسام بام،رہو،گلفام،ٹراؤٹ ،مشاہیر، سلور،سنگھاڑا اور تھیلہ قابل ذکر ہیں۔خیر مچھلی کی ہر اقسام میں اﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے شمار فوائد چھپا رکھے ہیں جن سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ہم تندرست و توانا رہ سکیں۔

مچھلی میں پوٹاشیم، فولاد، آئیوڈین، پروٹین، وٹامن اے،وٹامن 12 ، وٹامن ڈی ،سلینیئم،فاسفورس اور میگنیشئم پایا جاتا ہے۔اس میں پروٹین 60%، فیٹ 10%، وٹامن 181% 12،وتامن اے 50% ، سلینئیم 67% ، فاسفورس 33% اور میگنشیم 16 % موجود ہوتا ہے۔اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مچھلی ہمارے لئے کتنی اہم غذا ہے۔ہمیں اسے سردیوں میں نہیں بلکہ پورا سال ہی ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور استعمال کرنا چائیئے تبھی ہم اس سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں بے شک آپ تھوڑی مقدار میں کھائیں لیکن اسے ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں۔

جب آپ بازار سے مچھلی خریدنے جائیں تو تازہ مچھلی ہی خریدیں کیونکہ باسی مچھلی آپ کی صحت کو خراب کر سکتی ہے۔تازہ مچھلی کی پہچان آپ چند چیزوں پر عمل کر کے دیکھ سکتے ہیں۔پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک ہے تو یہ تازہ مچھلی ہے اس کے علاوہ اس کے جسم کو انگھوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے اسی طرح اس کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو باسی مچھلی کی نشانی ہے۔

مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک ،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھو لیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔اور کھانے میں بھی لطف آئے گا۔مچلی میں انتہائی کم کیلریز ہوتی ہیں اس لئے اس کو ہر کوئی کھا سکتا ہے۔اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں کیونکہ اس سے ان کی یاداشت اور نظر تیز ہوں گی

ابھی آپ کو مچھلی کے فوائد کے بارے میں بتاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔

مچھلی کے فوائد:
٭ مچھلی کھانا دماغ اور یاداشت کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ مچھلی کھانا دل کے لئے مفید ہے۔
٭ مچھلی ہماری ہڈیوں کو بھی مظبوط بناتی ہے۔
٭الزائمر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔
٭مچھلی کھانے سے آپ ذہنی تناؤ سے بچے رہتے ہیں۔
٭ مچھلی کھانے سے جسم میں خون جمنے نہیں پاتا۔
٭ مچھلی کھانے سے آپ ذیابیطس جیسے مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
٭ مچھلی کھانے سے آپ سرطان سے بچ سکتے ہیں۔
٭ مچھلی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انمول تحفہ ہے۔
٭مچھلی کھانے سے آپ کی جلد چمکدار ہو جاتی ہے۔
٭ مچھلی آپ کے بالوں کی حفاظت کرتی ہے۔
٭ مچھلی کھانے والوں کی عمر طویل ہوتی ہے۔
٭مچھلی آپ کے وزن کو متوازن رکھنے میں مدد گار ہے۔
٭ مچھلی کھانا مرد حضرات کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ مچھلی کھانے سے کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے۔
٭ مچھلی کھانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔
٭ مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے سانس کی نالیاں صاف رہتی ہیں۔
٭ مچھلی کا تیل وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭ مچھلی کا تیل مدافعتی نظام کو درست رکھتا ہے۔
٭ مچھلی کے تیل کا استعمال نزلہ و زکام سے بچاتا ہے۔

Machli Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machli Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Dr Ch Tanweer Sarwar  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   65406 Views   |   12 Feb 2020
About the Author:

Dr Ch Tanweer Sarwar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Dr Ch Tanweer Sarwar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

مچھلی٬ سونے کی قیمت میں ملے تو بھی کھائیں

مچھلی٬ سونے کی قیمت میں ملے تو بھی کھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھلی٬ سونے کی قیمت میں ملے تو بھی کھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔