امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں معاون

امرود کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جس کی کم قیمت کے سبب اکثر لوگ اس کے فوائد کا ادراک بہتر طور پر نہیں کر سکتے ہیں۔ جب کہ امرود فوائد کے اعتبار سے حیرت انگیز فائدوں کا حامل پھل ہے اس پھل میں وٹامن سی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یہ وزن کم کرنے میں ، جسم میں سے شوگر لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- مگر پھل کے ان فوائد کے ساتھ ساتھ امرود کے درخت کے پتے بھی بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں اور ان سے بننے والی چائے بڑی بڑی بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہوتی ہے-

1: ڈائریا کے لیے
ڈائریا کا سبب ایک خاص قسم کا بیکٹیریا ہوتا ہے جو نظام انہضام کے عمل کو متاثر کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں پیٹ میں شدید درد ، پانی والے جلاب اور الٹی کی شکایت ہوتی ہے- اس کے علاج کے لیے امرود کے درخت کے نئے پتوں کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں اور اس کے بعد اس کو چھان کر پی لیں -یہ چائے ڈائریا پیدا کرنے والے جراثیموں کا خاتمہ کرتی ہے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے-

2: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے
امرود کے درختوں کے پتوں کی چائے جاپان میں خصوصی طور پر ایک صحت بخش مشروب کے طور پر پہچانی جاتی ہے ۔ خاص طور پر ذیابطیس کے مریض اس کا خصوصی طور پر استعمال کرتے ہیں کیوں کہ اس سے جسم میں شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے -

3:وزن کم کرنے کے لیے
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو امرود کے پتوں کی چائے ہر کھانے کے بعد اپنی غذا میں شامل کر لیں یہ چائے چکنائی اور شو گر کو جسم میں جمع ہونے سے روکتی ہے اور جسم میں موجود چربی کو پگھلا کر وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے-

4: کینسر سے بچاتی ہے
امرود کی چائے منہ کے کینسر سے ، پروسٹیٹ کے کینسر سے اور بریسٹ کینسر کے خطرے سے انسان کو محفوظ رکھتی ہے- اس کے اندر اینٹی آکسیڈنٹ اجزا بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور نئے صحت مند خلیات کے بننے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں-

5: کھانسی نزلہ زکام کے لیے
اس چائے میں بڑی مقدار میں وٹامن سی اور آئرن موجود ہوتا ہے جو کہ نزلہ زکام اور کھانسی میں آرام دیتا ہے اور بلغم کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

6: ایکنی کا خاتمہ کرتا ہے
امرود کے پتوں کو پیس کر چہرے پر لگانے سے جلد کو ایکنی سے نجات ملتی ہے- اور اس کی چائے پینے سے خون میں سے چکنائی کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے جلد کھلی کھلی اور صاف ہو جاتی ہے-

7: بالوں کو گرنے سے روکتا ہے
اگر آپ بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں اور بال کمزور ہو رہے ہیں تو امرود کے پتے اس کے لیے ایک بہترین علاج ہیں امرود کے پتوں کو پانی میں ابال لیں اور اس پانی کو ٹھنڈے ہونے کے بعد ان کا مساج سر پر بالوں کی جڑوں میں کریں- کچھ ہی دنوں میں نہ صرف بالوں کا گرنا ختم ہو جائے گا بلکہ اس سے بال صحت مند بھی ہوں گے-

8: دانتوں کے لیے مفید
امردو کے پتوں سے پھولے ہوئے مسوڑھے دوبارہ سے صحیح حالت میں آجاتے ہیں- اس کے علاوہ دانت کے درد کی صورت میں بھی ان پتوں کو پیس کر لگانے سے درد میں نہ صرف آرام ملتا ہے بلکہ سانس کی بو سے بھی نجات ملتی ہے-

9: پرسکون نیند کے لیے
امرود کے پتوں کی چائے اعصاب کو پر سکون کر کے اچھی اور خوشگوار نیند کا باعث بنتے ہیں اس کے لیۓ اس کو سونے سے قبل پینے کا مشورہ ماہرین دیتے ہیں-

10: قوت مدافعت میں اضافہ
امرود کے پتوں کی چائے انسان کی قوت مدافعت کو بہتر بناتی ہے اور مختلف بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے روز مرہ اس کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہے-

Guava Leaves Tea Benefits

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Guava Leaves Tea Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Guava Leaves Tea Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   1 Comments   |   8473 Views   |   16 Mar 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

If you want to lose weight, add guava leaf tea to your diet after each meal. This tea prevents grease and fats from accumulating in the body and helps to lose weight by melting the body fat.

  • hania, Rawalpindi

امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں معاون

امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں معاون ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں معاون سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔