نہار منہ سیب کا جوس پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

سیب ایسا پھل ہے جو کم و بیش سب ہی کھاتے ہیں۔ کیونکہ یہ ہماری صحت کے لیئے سب سے زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے۔ صرف سیب ہی نہیں اس کا رس بھی ہمارے لیئے اتنا ہی کارامد ہے اس میں وٹامنز (سی، بی 2، بی 5، کے، بی 6، پی پی)، کیلشئیم، مینگنیز، معدنیات، نامیاتی ایسڈ، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس اور انزائیمز اور پچیس فیصد تک کیلورک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ ہمیں صحت و توانائئ تو دیتا ہی ہے ساتھ ہی ہماری خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایک سیب کے جوس میں ہی اس قدر غذائیت پائی جاتی ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں ان سے بھرپور فائدہ بھی اٹھایا جائے تو کوشش کریں کہ روزانہ دن کا آغاز ایک گلاس سیب کا جوس پی کر کریں۔
روزانہ سیب کا جوس پینے کے فوائد درج ذیل ہیں۔



دل کے لیئے مفید:
سیب میں شامل فولاد، وٹامن (اے، بی، سی) کیلشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں جوکہ آپ کے دل کو طاقت پہنچانے کے ساتھ ساتھ خون کی شریانوں اور شریانوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے جس سے قلبی نظام بہتر ہوتا ہے اور کسی حد تک دل کا دورہ پڑنے سے بچا سکتا ہے۔

دمہ کے لیئے:
سیب کا جوس دمہ کی تکلیف کے لیئے کارآمد اس لیے سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی الرجینک ہوتا ہے جوکہ ہمارے نظامِ تنفس اور پھیپھڑوں کو مختلف انفیکشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ جن لوگوں کو سانس رکنے کی شکایت ہے ان کے لیئے بھی یہ جوس خاصا مفید ہے۔

ہاضمہ کے لیئے:
سیب کے جوس میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو نظامِ ہضم کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ اس میں فائبر اور سوربیٹول نامی عنصر بھی پایا جاتا ہے جو جلد کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جلد کے لیئے:
سیب کے رس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی ہوتا ہے جو کیل مہاسوں، سوجن، داغ دھبےاور جھریاں کے علاوہ اینٹی ایجنگ اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیئے:
اس میں شامل وٹامن سی، آئرن، اور بوران آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کے دیگر مسائل سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

بالوں کے لیئے:
اس میں پروکیانڈین بی -2 ہوتا ہے جو بالوں کی افزائش، لمبا اور گھنا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اخراج کو بہتر بنانے کے لیئے:
سیب کا جوس جسم میں غیر ضروری سوجن اور مواد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور تواتر سے پیشاب کے اخراج کا ذریعہ بنتا ہے۔

میٹابولزم:
یہ ہمارے میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے اور جسم کی چربی، کولیسٹرول کی سطح میں کمی، ذیابیطس اور بلڈ پریشر وغیرہ کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

سیب کا جوس بنانے اور پینے کا طریقہ؟
سیب کا رس بنانے کے لیئے آپ تازہ سیب لیں ان کو دھو کر اچھی طرح چھیل لیں اور پھران کو کاٹ کر بلینڈر میں ڈالیں ساتھ ہی دودھ یا پانی اور چینی/ شہد کا استعمال کریں اور ان سب کو بلینڈ کرلیں لیجیئے تیار ہے مزیدار تازہ سیب کا صحت مند جوس۔

مضراثرات:
سیب قدرتی طور پر میٹھا ہوتا ہے اس میں فرکٹوس اور گلوکوز پائی جاتی ہے اس لیے اس میں چینی کا کم استعمال کریں کیونکہ اس سے دانتوں کے امراض میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

Nihar Moun Saib Ka Juice Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nihar Moun Saib Ka Juice Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nihar Moun Saib Ka Juice Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3465 Views   |   09 Mar 2022
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نہار منہ سیب کا جوس پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

نہار منہ سیب کا جوس پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہار منہ سیب کا جوس پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔