جانیں تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے جن سے آپ کے بال بھی ہو جائیں گے گٹھنوں تک لمبے اور بے حد مضبوط

لمبے بال ہر عورت کا خواب ہوتا ہے لیکن انہیں لمبے کرنے میں مہینوں سے سال تک کا عرصہ لگ جاتا ہے، ماہرین بتاتے ہیں کہ بالوں کی لمبائی میں ہر مہینے آدھے انچ کا فرق آتا ہے، اس لئے ان کو بڑھا ہوا نظر آنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں، آج ہم آپ کو کوئی نسخہ نہیں بلکہ چند ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن کو اپنا کر قدرتی طریقے سے بالوں کی نشونما میں مدد دے سکتے ہیں۔

بال بڑھانے کے لئے چند مفید طریقہ کار

• بال تراشنا

یہ سوچ بلکل غلط ہے کہ بال تراشنے سے بالوں کی لمبائی میں فرق آتا ہے، درحقیقت بال تراشنے کا عمل بے جان اور بالوں کے روکھے سِروں یعنی اسپلٹ اینڈز کو ختم کر کے ان کی نشو نما میں تیزی لاتا ہے اس لئے ہر 3 ماہ میں ایک بار بالوں کی نوکیں لازمی کاٹنی چاہیئے۔

• شیمپو

شیمپو بالوں کو صاف کرنے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اس کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کریں، اکثر اوقات لڑکیاں روزانہ شیمپو کرتے رہنے کی عادتے بنا لیتی ہیں جس کی وجہ سے بالوں کا قدرتی تیل اور نمی ختم ہوجاتی ہے اور بال روکھے اور خشک ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ طرح بالوں کی لمبائی بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے بڑھنے کا عمل رُک جاتا ہے۔

• کنڈیشنر

بالوں کی دیکھ بھال میں ایک بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ شیمپو کے بعد کنڈیشنر استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ ہم سوچتے ہیں کہ اتنے سارے کیمیکل لگ جائیں گے تو بال خراب ہوں لیکن دراصل یہ ہماری غلط فہمی ہے، اگر آپ کے بال قدرتی طور پر خشک نہ بھی ہوں تو بھی صرف بالوں کے سِروں پر کنڈیشنر کا استعمال کرنا لازمی ہے، لیکن یہ یاد رکھیں کہ اسے بالوں کی جڑوں پر استعمال نہ کریں۔

• تیل

بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانا بھی ان کی بہتر نشونما کے لئے بےحد ضروری ہے، تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں ٹوٹنے اور جھڑنے سے روکتا ہے، اس لئے ہفتے میں دو مرتبہ تیل ضرور لگائیں۔

• کنگھی

روزانہ رات کو باقاعدگی سے بالوں میں کنگھی یا برش پھیرنے سے سر کی جلد میں دوران خون تیز ہوتا ہے، جو لوگ بالوں کو بہت کم کنگھی کرتے ہیں ان کے بال زیادہ جھڑتے ہیں، اس کے علاوہ برش یا کنگھی کرنے سے بالوں کا قدرتی تیل سر کی جلد سے بالوں کے سِروں تک باآسانی پہنچ جاتا ہے اور اس طرح بالوں کی نشونما ہوتی ہے اور یہ تیزی سے لمبے ہوتے ہیں۔

Balon Ko Barhane Ke Totkay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Barhane Ke Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Barhane Ke Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   13117 Views   |   01 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

جانیں تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے جن سے آپ کے بال بھی ہو جائیں گے گٹھنوں تک لمبے اور بے حد مضبوط

جانیں تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے جن سے آپ کے بال بھی ہو جائیں گے گٹھنوں تک لمبے اور بے حد مضبوط ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانیں تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے جن سے آپ کے بال بھی ہو جائیں گے گٹھنوں تک لمبے اور بے حد مضبوط سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔