وٹامن ای کی کمی کی علامات اور آسان قدرتی علاج

جس طرح ایک مکان بنانے کے لئے سیمنٹ اور اینٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ایک جسم کی تعمیر کے لئے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ہمارے جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وٹامنز کی کمی کی وجہ سے بہت سی پچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ ہمارے جسم کو وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای کی ضرورت ہوتی ہے یہ ہمیں مختلف طریقوں سے حاصل ہوتا ہے وٹامن ای کی کمی کو مختلف طریقوں سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ آج ہم وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہونے والی علامات اور علاج کا ذکر کریں گے۔

وٹامن ای کی کمی کی علامات
جسم کو کام کرنے کے لئے وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ ایک ضروری وٹامن ہے جو ہماری جسمانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ وٹامن ای کی کمی کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛

پٹھوں کی کمزوری
وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہمیں پٹھوں کی کمزوری ہوتی ہے ہمارے اعصابی نظام کے لئے وٹامن ای بہت ضروری ہے یہ اہم آکسیڈنٹ میں شامل ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔

چلنے میں دشواری
وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے پیدل چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور جسم میں کمزوری پیدا ہوتی ہے جس وجہ سے انسان پیدل چلنے سے تھک جاتا ہےاور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔

نظامِ انہظام کے مسائل
وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہمارا نظامِ انہظام ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتا۔وٹامن ای کی کمی ہمارے مدافعتی خلیوں کو روکتی ہے اس لئے بڑی عمر کے لوگوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات شامل ہیں جو آزاد ریڈکلز کے خلاف صلاحیت رکھتے ہیں۔

وٹامن ای کی کمی کا قدرتی علاج
وٹامن ای کی کمی ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔وٹامن ای ہماری جلد کے لئے بہت اہم ہے اس کی کمی دور کرنے کے لئے ہمیں ایسی خوراک استعمال کرنی چاہیے جس میں وٹامن ای کی مقدار پائی جائے۔

وٹامن ای کے ذرائع


سورج مکھی کے بیج
سورج مکھی کےبیج وٹامن ای کا ذریعہ ہیں لوگ ان کو سلاد کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔سورج مکھی کے بیج ہمارا ہاضمہ درست کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

بادام کا استعمال
بادام بھی وٹامن ای کا ذریعہ ہیں اس کے علاوہ ان میں آئرن،م یگنیشیم اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے جو انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے-

مونگ پھلی کا استعمال
مونگ پھلی میں بھی وٹامن ای پایا جاتا ہے مونگ پھلی میں4.93 ملی گرام وٹامن ای پایا جاتا ہے۔

گری دار میوے اور سبزیوں کا تیل
گری میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو انسان کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔اس کے علاوہ سویا بین کا تیل گری کے تیل میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو انسان کی صحت کے لیے اچھا ہے۔
وٹامن ای کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے جو ہمارے لئے خطرناک ہے اس لئے اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔اس کے لئے ماہرِ غذائیت سے رابطہ ضروری ہے آپ آسانی سے گھر بیٹھے ماہرِ غذائیت سے رابطہ کرسکتے ہیں اور وڈیو کنسلٹیشن کے ذریعے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   60442 Views   |   20 Mar 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about وٹامن ای کی کمی کی علامات اور آسان قدرتی علاج and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (وٹامن ای کی کمی کی علامات اور آسان قدرتی علاج) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.