سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ سب کے دل کو چھو لیتی ہیں۔ کچھ ویڈیوز صارفین کو افسردہ اور جذباتی بھی کر دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو مسجد نبوی ﷺ میں دیکھا جا سکتا ہے، خاتون کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے۔
بزرگ خاتون ملتان میں جھاڑو پونچھے کا کام کرتی ہے، رزق حلال کمانے کی خاطر خاتون گھروں میں کام کرتی ہے اور اپنا پیٹ پالتی ہے۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنے والی ماسی کا بس ایک یہ خواب تھا کہ کسی طرح اللہ کے گھر کی زیارت اور آقائے دو جہاں ﷺ کے شہر کا دیدار ہو سکے۔
خاتون کرائے کے گھر میں رہتی ہے جبکہ شوہر کا کچھ وقت پہلے ہی انتقال ہوا ہے۔ ویڈیو بنانے والی خاتون سے بات کرتے ہوئے ماسی نے بتایا کہ وہ 2 لاکھ 15 ہزار روپے دے کر اللہ کے گھر آئی ہیں، اور وہ اپنی زندگی میں پہلی بار اس مقدس مقام پر موجود ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کیونکہ میں جھاڑو پونچھا اور کپڑے دھو کر پیسے اکٹھے کر رہی تھی، اللہ نے مجھے یہ سعادت نصیب کری۔
آج یہاں بھی میں اپنی کمائی کی بدولت ہی آئی ہوں۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر کا انتقال ہو گیا اور اولاد کوئی ہے نہیں۔ اللہ نے مجھے 4 بچے عطا کیے تھے بچے بھی اللہ کو پیارے ہو گئے لیکن ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کر رہی ہوں۔
اس خاتون کے کعبے اور مسجد نبوی میں موجود ہونے سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ دنیا کا واحد مقام ہے جہاں رنگ، نسل، رتبے اور کام کی حیثیت نہیں ہے صرف انسان ہی انسان ہیں جو کہ اپنے اعمال کی بنا پر یہاں آتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Masi Makkay Mein Ponch Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masi Makkay Mein Ponch Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.