چہرے کی جھریاں اور جھائیاں ختم کرنے کے لئے یہ نسخہ آزمائیں اور ہو جائیں پھر سے جوان

خواتین ہوں یا مرد عمر کی ایک حد گزرنے کے بعد چہرے پر جھریاں اور جھائیاں آ ہی جاتی ہیں، لیکن اگر آپ اپنی جلد کا خیال رکھیں تو آپ ان جھریوں اور جھائیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتانے جا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ پھر سے جوان نظر آ سکیں گے اور جھریوں کا ہو جائے گا خاتمہ وہ بھی چند ہی دن کے استعمال سے۔

چہرے سے جھریاں ختم کرنے کا نسخہ:

اجزاء:

گنے کا رس __ ایک کھانے کا چمچ
بیسن __ آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی __ ایک کھانے کا چمچ

طریقہ استعمال:

ہلدی کے استعمال سے آنکھوں کے گرد موجود جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے، اور سیاہ ہلکے بھی ختم ہوتے ہیں، بتائی گئی اجزاء سے کریم بنانے کے لئے ایک کھانے کے چمچ گنے کے رس کو پیالی میں ڈالیں اب اس میں ایک کھانے کا چمچ ہلدی اور آدھا کھانے کا چمچ بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کریم بنا لیں، اس کریم کو روز چہرے پر لگائیں اور تقریباً 20 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں آہستہ آہستہ جھریاں ختم ہو جائیں گی آور آپ ہو جائیں گے ایک بار پھر سے جوان۔

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3982 Views   |   26 Apr 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چہرے کی جھریاں اور جھائیاں ختم کرنے کے لئے یہ نسخہ آزمائیں اور ہو جائیں پھر سے جوان and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چہرے کی جھریاں اور جھائیاں ختم کرنے کے لئے یہ نسخہ آزمائیں اور ہو جائیں پھر سے جوان) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.